وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے بہار کی فیکٹری میں بائلر دھماکے میں لاحق ہوئے جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا
متاثرین کے لیے پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کی منظوری
Posted On:
26 DEC 2021 9:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26 دسمبر 2021
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مظفرپور، بہار کی ایک فیکٹری میں بائلر دھماکے میں لاحق ہوئے جانی اتلاف پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ایک ٹوئیٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
’’بہار کے مظفرپور کی ایک فیکٹر ی میں ہوا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ میں مہلوکین کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ساتھ ہی زخمیوں کے جلد از جلد صحتیاب ہونے کےلیے دعاگو ہوں۔‘‘
وزیر اعظم نے مظفرپور، بہار کی فیکٹری میں بائلر دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے بھی پرائم منسٹرس نیشنل ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے امدادکی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا؛
’’وزیر اعظم نے مظفرپور کی فیکٹری میں ہوئے حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے قریبی رشتہ دار کو 2 لاکھ روپئے کے بقدر مالی امداد کی منظوری دی ہے۔ مجروحین میں سے ہر ایک کو 50000 روپئے دیے جائیں گے۔‘‘
************
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 14834
(Release ID: 1785405)
Visitor Counter : 129
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam