وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم، گورودوارہ لکھپت صاحب میں گرونانک دیو جی کی گرو پورب تقریبات سے خطاب کریں گے
Posted On:
24 DEC 2021 11:17AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی 25 دسمبر 2021 کو دوپہر تقریباً 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کَچھ گجرات میں گورودوارہ لکھپت صاحب میں گرونانک دیو جی کی گرو پورب تقریبات سے خطاب کریں گے۔
ہر سال 23 دسمبر 25 دسمبر تک گجرات کی سکھ سنگت گورودوارہ لکھپت صاحب میں گرونانک دیو جی کے گرو پورب مناتی ہے۔ گرونانک دیو جی نے اپنے سفر کے دوران لکھپت میں قیام کیا تھا۔ گورودارہ لکھپت صاحب میں اُن کی متبرک نشانیاں رکھی ہیں، جن میں لکڑی کی کھڑاؤں اور پالکی کے ساتھ گرمکھی کی مارکنگ اسکرپٹس اور قلمی دستاویزات شامل ہیں۔
گورودارہ کو 2001 کے زلزلے میں نقصان پہنچا تھا، اس وقت کے گجرات کے وزیراعلیٰ جناب نریندر مودی نے نقصانات کی مرمت کو یقینی بنانے کے لئے فوری کوششیں کی تھیں۔ اس اقدام سے اس عقیدے کے لئے وزیراعظم کے قلبی احترام کا پتہ چلتا ہے، جو کہ گرونانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش پورب ، گروگوبند سنگھ جی کے 350 ویں پرکاش پورب، گرو تیغ بہادر جی کے 400 ویں پرکاش پورب کی تقریبات سمیت حال ہی کے متعدد اقدامات سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- اگ- ق ر)
U-14756
(Release ID: 1784751)
Visitor Counter : 200
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam