وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم جناب  نریندرمودی نے روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیرپتن کے ساتھ ٹیلی فون پرگفتگو کی

Posted On: 20 DEC 2021 8:47PM by PIB Delhi

وزیراعظم ، جناب نریندرمودی  نے  آج روسی فیڈریشن  کے صدراعلیٰ جناب ولادیمیرپتن کے ساتھ ٹیلی فون پرگفتگو کی ۔

اپنی بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں  نے ان امورپربات چیت کی ، جن پرروسی صدر ولادیمیرپتن  کے بھارت کے حالیہ دورے کے دوران تبادلہ  خیال کیاگیاتھا۔ آج کے اس تبادلہ خیال سے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے، کھادوں کی سپلائی میں تعاون اورروسی مشرقی بعید کے ساتھ بھارت کی وابستگی کو بڑھانے سمیت ان امورپرمستقبل کے لائحہ عمل کومستحکم کرنے میں ملی ہے ۔ بات  چیت کے دوران بین الاقوامی امورپر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں لیڈروں نے بھارت –روس کے خصوصی اورمراعات سے پُر کلیدی تعلقات کے تحت احاطہ کئے گئے تمام پہلوؤں پرمستقل طورپر رابطہ برقرار رکھنے سے بھی اتفاق  کیا اورباہمی تعاون کو مزید گہراکرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی فورموں میں صلاح مشورہ اورتال میل جاری رکھنے سے بھی اتفاق کیا۔

***************

 ( ش ح ۔ ح ا۔ع آ)

U-14569


(Release ID: 1783724) Visitor Counter : 132