وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم کو بھوٹان کے اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ سے نوازا گیا


میں اس گرمجوشانہ عمل سے ازحد متاثر ہوں اور بھوٹان کے بادشاہ محترم کا شکریہ ادا کرتا ہوں: وزیر اعظم

Posted On: 17 DEC 2021 8:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17 دسمبر 2021:

بھوٹان کے بادشاہ جہاں پناہ نریش جگمے کھیسر نامگیال وانگ چک نے ملک کے نیشنل ڈے  کےموقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ملک کے اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ ’آرڈر آف دی ڈرک گیالپو‘ سے نوازا ہے۔ جناب مودی نے اس گرمجوشانہ عمل کے لیے بھوٹان کے بادشاہ محترم کے تئیں اظہار تشکر کیا۔

بھوٹان کے وزیر اعظم کے ذریعہ کیےگئے ٹوئیٹ کے جواب میں ٹوئیٹس کے ایک سلسلے تحت وزیر اعظم نے کہا؛

’’شکریہ ، لیون چین @ پی ایم بھوٹان! میں اس گرمجوشانہ عمل سے ازحد متاثر ہوں اور بھوٹان کے بادشاہ محترم کے تئیں اظہار تشکر کرتا ہوں۔

مجھے بھوٹان کے اپنے بھائی۔بہنوں سے ڈھیر ساری محبت حاصل ہوئی ہے ، اور میں بھوٹان کے نیشنل ڈے کے مبارک موقع پر ان سبھی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

میں بھوٹان کی ہمہ گیر ترقی کے منفرد ماڈل اور عمیق روحانی طرز حیات کے لیے اس کی ستائش کرتا ہوں۔ یکے بعد دیگرے ڈرک گیالپوز- محترم بادشاہوں نے اس ملک کو ایک مخصوص شناخت دی ہے اور ہمسائے سے دوستی کے اُس خصوصی رشتے کو پروان چڑھایا ہے جو ہمارے ممالک آپس میں ساجھا کرتے ہیں۔

بھارت بھوٹان کو اپنے ایک سب سے قریبی دوست اور ہمسائے کے طور پر ہمیشہ عزیز رکھے گا اور ہر ممکنہ طریقے سے بھوٹان کے ترقی کے سفر میں تعاون دینا جاری رکھے گا۔

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 14471



(Release ID: 1782964) Visitor Counter : 229