وزارت خزانہ

’’مل کر بحالی اور تقویت کی حصولیابی‘‘ کے موضوع پر وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے  جی-20 کے سیمینار میں شرکت کی

Posted On: 09 DEC 2021 2:29PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے بالی میں جی 20 کی اندونیشیائی صدارت کے  بین الاقوامی سیمینار میں نئی دہلی سے غیر روایتی طور پر شرکت کی۔

رواں سال کے لئے جی 20 کے موضوع ، ’’مل کر بحالی اور تقویت کی حصولیابی‘‘ پر اظہارِ خیال  کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی معیشت کی مضبوط، پائیدار، متوازن اور جامع بحالی کے لئے تمام ممالک کی اجتماعی ترقی کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ اس مقصد کے حصول کے رُخ پر انہوں نے  کثیرالجہتی اور اجتماعی عمل کو اہم کردار گردانا۔ محترمہ سیتا رمن نے عالمی بحالی کی راہ میں معاونت کے لئے ہمہ جہتی، سرمایہ کاری، جدت طرازی اور ادارہ جاتی اقدام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

وزیر خزانہ نے ویکسین اور علاج تک سستی اور مساوی رسائی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ عالمی اقتصادی بحالی میں پائے جانے والے فرق کو دور کیا جا سکے۔اس تناظر میں محترمہ سیتا رمن نے بتایا کہ اب تک ہندوستان نے 1.25 بلین سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی ہیں اور 90 سے زیادہ ممالک کو ویکسین کی 72 ملین سے زیادہ خوراکیں فراہم کی ہیں۔ ان میں گرانٹ کے ذریعہ فراہمی بھی شامل ہے جومربوط عالمی کارروائی کے رُخ پر ہندستان کے عزم کی ترجمانی کرتا ہے۔

وزیر خزانہ نے ترقی کی راہ پر تیز اور مستحکم واپسی کے لئے بنیادی ساختیاتی سرمایہ کاری میں اضافہ کی اہمیت پر زور دیا۔

محترمہ سیتا رمن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ماحول کے حق میں سازگار سرمایہ کاری حکومتوں کی تشکیل نو کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے جی 20 پر زور دیا کہ وہ اس بات پر غور و خوض کرے کہ ترقی پذیر ممالک کو آب و ہوا میں تبدیلی سے نمٹنے کیے لئے کس طرح سرمایہ فراہم کیا جا سکتا ہے اور انہیں ماحول دوست ٹیکنالوجیاں دستیاب کرائی جا سکتی ہیں تاکہ ماحول دوست طریقے سے ان کی ترقی کی کوششوں کو ترغیب ملے اور ان میں تیزی آئے۔

****

 


U.No:14008

ش ح۔رف س ا



(Release ID: 1779801) Visitor Counter : 127