وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور مسلح افواج کے دیگر اہلکاروں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 08 DEC 2021 6:44PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو میں ہوئے ہیلی کاپٹر حادثہ میں جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور مسلح افواج کے دیگر اہلکاروں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سلسلہ وار ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا:

’’تمل ناڈو میں ہوئے ہیلی کاپٹر حادثہ میں جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور مسلح افواج کے دیگر اہلکاروں کی موت پر میں کافی رنجیدہ ہوں۔ انہوں نے پوری تندہی سے ہندوستان کی خدمت کی۔ میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

جنرل بپن راوت ایک بہترین سپاہی تھے۔ ایک سچے محب وطن کے طور پر انہوں نے ہماری مسلح افواج اور سیکورٹی کے آلات کو جدید بنانے میں بہت تعاون کیا۔ اسٹریٹیجک معاملات پر ان کی بصیرت اور نقطہ نظر غیرمعمولی تھے۔ ان کے انتقال سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ اوم شانتی۔

ہندوستان کے پہلے سی ڈی ایس کے طور پر، جنرل راوت نے دفاعی اصلاحات سمیت ہماری مسلح افواج سے متعلق  متنوع پہلوؤں پر کام کیا۔ وہ اپنے ساتھ فوج میں خدمات انجام دینے کا بھرپور تجربہ لے کر آئے۔ ہندوستان ان کی غیر معمولی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔‘‘

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:13964

 

 


(Release ID: 1779444) Visitor Counter : 162