بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی ای ای نے توانائی کے تحفظ پر قومی سطح کا پینٹنگ مقابلہ 2021 کا انعقاد کیا


200 سے زیادہ مقامات سے 45,000 سے زیادہ رجسٹریشن

قومی توانائی تحفظ کے دن پر اسکولوں کے بچوں کو نو لاکھ روپےسے زیادہ مالیت کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے

Posted On: 04 DEC 2021 1:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 04  دسمبر       2005 سےہی ، بیورو آف انرجی ایفیشنسی اسکول کے بچوں کے لیے توانائی کے تحفظ پر قومی سطح کے پینٹنگ کے مقابلےکا انعقاد کر رہا ہے۔ اس سال مقابلے کا موضوع ‘آزادی کا امرت مہوتسو: توانائی سے بھرپور ہندوستان’  اور‘آزادی کا امرت مہوتسو: صاف ستھرا سیارہ’  ہے۔ ریاستی سطح کا پینٹنگ مقابلہ یکم دسمبر سے 10 دسمبر 2021 تک ملک کی تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد کیا جائے گا، اور اس کا اختتام  12 دسمبر 2021 کو نئی دہلی میں قومی سطح کی پینٹنگ کی شکل میں ہوگا۔ قومی سطح کے مقابلے کے فاتحین کو 14 دسمبر 2021 کو قومی توانائی کے تحفظ کے دن کے موقع پر انعامات سے نوازا  جائے گا۔

بیورو آف انرجی ایفیشنسی (توانائی کی کارکردگی کا بیورو) وزارت بجلی کے انتظامی کنٹرول کے تحت سرکاری صنعتی اکائیوں (پی ایس یو) کے فعال تعاون سے اس مقابلے کا اہتمام کرتا ہے۔ اس مقابلے کا انعقاد کرنے والی سی پی ایس یو کی فہرست ضمیمہ 1 کے طور پر منسلک ہے۔

اس سرگرمی کا مقصد ملک کے نوجوان ذہنوں میں توانائی کے تحفظ کو فروغ دینا ہے۔ طلباء کے لئے پینٹنگ مقابلہ نہ صرف  طلباء کو توانائی کے تحفظ کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کرے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی مذکورہ بالا مقصد میں شامل کرے گا۔ اس سے چھوٹے بچوں کے ذہنوں میں توانائی کے تحفظ کی عادت پیدا ہو سکتی ہے جو ان کے طرز عمل میں تبدیلی  کا باعث بن سکتا ہے۔

اسکولوں اور افراد کے لیے آن لائن رجسٹریشن یکم نومبر 2021 سے 30 نومبر 2021 تک بیورو کے پورٹل (www.bee-studentsawards.in) پر فعال تھا۔ نوڈل ایجنسیوں نے اس جاری پینٹنگ مقابلے میں 45,000 سے زیادہ افراد کا رجسٹریشن حاصل کی ہے۔ ریاستی سطح کے پینٹنگ مقابلے کے انعقاد کے لیے متعلقہ نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ 200 سے زیادہ مقامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ شناخت شدہ مقامات کی فہرست اور ریاستی سطح کے مقابلوں کی مجوزہ تفصیلات ضمیمہ 2 کے طور پر منسلک ہیں۔

زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے، بی ای ای مقابلے کو مقبول بنانے اور شرکت کو بڑھانے کے لیے اپنی پوری کوششیں کر رہا ہے۔ نوڈل پی ایس یو (ضمیمہ - 1 میں منسلک فہرست کے مطابق) اپنی ریاستوں میں ایف ایم ریڈیو/اے آئی آر/ویڈیو فلموں، پرنٹ اشتہارات اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ مہم چلا رہے ہیں۔

کووڈ وبائی مرض کی صورتحال کے  پیش نظر ، بیورو نے نوڈل ایجنسیوں کو ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ العمل مقامی انتظامی پروٹوکول پر عمل کرنےاور سماجی دوری برقرار رکھنے، چہرے کے ماسک ، معیاری ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کرنے، پینٹنگ مقابلے کے مقام اور اس کے آس پاس کی صفائی رکھنے، گروپوں کی تشکیل/لوگوں کے جمع ہونے کی حوصلہ شکنی کے لیے ضروری انتظامات کیے جانے کا مشورہ دیا ہے۔ ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام حکومتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ پی ایس یو کو اپنا تعاون دے کر اس تقریب کو آسان بنائیں۔

شرکاء کے ذریعہ بنائی گئی پینٹنگ کا جائزہ ریاستی سطح کے ماہرین/جیوری کی کمیٹی کے ذریعہ دو الگ الگ گروپوں کے لیے ، یعنی گروپ اے (5ویں سے 7ویں اسٹینڈرڈ) اور گروپ بی (8ویں سے 10ویں اسٹینڈرڈ) کے لیے لیا جائے گا۔ دونوں گروپوں کی پہلی، دوسری اور تیسری پینٹنگ کو سکین کی گئی کاپی کے ذریعہ قومی سطح کے مقابلے کے لیے بھیج دیا جائے گا۔ بی ای ای کی جانب سے آرٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی 8 نامور شخصیات پر مشتمل قومی سطح کی جیوری تشکیل دی گئی ہے جو 12 دسمبر 2021 کو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے قومی سطح کے ایوارڈز کے لیے موصول ہونے والی پینٹنگ کا جائزہ لے گی۔

قومی سطح کے ایوارڈ کے فاتحین  کا اعلان 14 دسمبر 2021 کو کیا جائے گا۔

 

ریاستی سطح کے مقابلے کے لیے انعامی رقم:

سلسلہ وار نمبر

ہر گروپ 'اے ' اور 'بی' کے لیے ایوارڈ

رقم  (روپے میں )

1

اول

50,000/- روپے  

2

دوم

30,000/- روپے

3

سوم

20,000/- روپے

4

چہارم

7,500/- روپے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

قومی سطح کے مقابلے کے لیے انعامی رقم :

سلسلہ وار نمبر

ہر گروپ 'اے ' اور 'بی' کے لیے ایوارڈ

رقم  (روپے میں )

1

اول

1,00,000/- روپے  

2

دوم

50,000/- روپے

3

سوم

30,000/- روپے

4

چہارم (حوصلہ افزائی  کے لیے 10)

15,000/- روپے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-13738

 


(Release ID: 1778126) Visitor Counter : 157