صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ‘‘ہر گھر دستک’’ مہم کے تحت صورتحال اور پیش رفت کا جائزہ لیا



مہم کے دوران کووڈ 19 ویکسی نیشن کی دوسری خوراک میں 11.7 فیصد کا اضافہ(30 نومبر تک)

کسی بھی ویکسین کی معیاد ختم نہیں ہونی چاہیے، سرکاری اور نجی سہولیات دونوں میں ؛ دستیاب ویکسین بروقت استعمال کی جائیں

ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زیرو ویسٹیج ویکسین کا ہدف رکھیں

Posted On: 02 DEC 2021 1:52PM by PIB Delhi

ملک گیر سطح پر کووڈ 19ویکسینیشن مہم ‘‘ہر گھر دستک’’ کے نتیجے میں پہلی خوراک کوریج (30نومبر تک) میں 5.9فیصد کا اضافہ ہوا ہے وہیں اس مہم کے دوران کووڈ 19 ویکسین کی دوسری خوراک کوریج میں 11.7فیصد کا قابل ذکر اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس کی معلومات صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے آج ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صحت سکریٹیوں اور قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے مینیجنگ ڈائرکٹر کے ساتھ ‘‘ہر گھر دستک’’ مہم کی صور تحال اور پیش رفت کے دوران دی۔

3 نومبر 2021 کو  کووڈ 19 ویکسینیشن مہم ‘‘ہر گھر دستک’’ کا آغاز کیا گیا تھا ۔ اس کا مقصد سبھی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گھر گھر جاکر سبھی مستفیدین کو کووڈ 19 ویکسین  کی پہلی خوراک اور جن کی دوسری خوراک لینے کی مدت پوری ہو چکی ہے ، ان سبھی مستفیدین کواس کی خوراک دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بیدار کرنا، انہیں متحد کرنا اور ویکسین دینا ہے۔

 

صحت کے مرکزی سکریٹری نے اس مہم کو دوران سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کارکردگی  اور ان کی کامیابی کی ستائش کی۔ وہیں اس بات کی بھی نشاندہی  کی گئی کہ اس مہم نے ویکسینیشن کی رفتار کو آگےبڑھایا ہے لیکن اس پر توجہ دینا اہم ہے کہ قومی سطح پر تقریباً 12 کروڑ مستفیدین کو ابھی بھی ویکسین کی دوسری خوراک لگائی جانی باقی ہے۔

نیچے دئے گیے گراف کووڈ 19 ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک کے لیے ‘‘ہر گھر دستک’’ مہم کی پیش رفت کو ظاہر کرتے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C8JD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LSLP.jpg

 

اب تک ملک میں کووڈ 19 ویکسین کی خوراک کی کل تعداد 125 کروڑ کو پار کر گئی ہے۔ حتمی   رپورٹ کے مطابق ان میں سے 79.13 کروڑ(84.3فیصد) مستفیدین کو ویکسین کی پہلی خوراک اور 45.10کروڑ (49فیصد) دوسری خوراک دی گئی ہے۔

ریاستوں کودئے گئے مند درجہ ذیل مشورے :

.1    سبھی مستفیدین کو ویکسین کی خوراک لگائی جائے

.2    اگست اور ستمبر 2021 میں دی گئی خوراکوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ویکسینیشن کی رفتار تیز کرکے بھی مستفیدین کے لیے دوسری خوراک کی کوریج کو یقینی بنانے کے لیے زیر ہدف منصوبہ تیار کریں ۔

.3    یہ یقینی بنائے کہ ریاست میں دستیاب ویکسین کو وقت پر لگایا جا رہا ہے اور سرکاری اور نجی سہولیات مراکز پر کسی خوراک کی مدت ختم نہیں ہو رہی ہے۔

.4    سات ریاستیں (بہار، جھارکھنڈ، مہاراشٹرا، پنجاب، تمل ناڈو، اتر پردیش اور مغربی بنگال) جہاں آغاز میں زیڈ وائی کوو۔ڈی ویکسین لگائی جائں گی۔ وہ اس ویکسین کی شروعات کے لیے ایسے ضلعوں کی پہچان کر سکتے ہیں جہاں بڑی تعداد میں پہلی خوراک نہیں لگائی گئی ہے۔

.5    زیڈ وائی کوو۔ڈی ویکسین کے لیے قومی تربیت پوری ہو چکی ہے۔ منتخبہ ریاستوں کو فارما جیکٹ انجیکٹر پر مبنی اجلاس کا منصوبہ بنانا چاہئے اور ویکسینیشن میں اس کا استعمال کرنے کے سلسلے میں تربیت دینے کے لیے ویکسین لگانے والے طبی اہلکاروں کی شناخت کرنی چاہئے۔

 

ریاستوں نے دور دراز کے علاقوں میں کوریج کی توسیع کے اپنے تجربے کا اشتراک کیا۔ وہیں صحت کے مرکزی سکریٹری نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ ویکسین کی خوراک لگانے کے سلسلے میں خاص طور پر جنہیں دوسری خوراک باقی ہے، ایسے طبقوں کے درمیان بیداری بڑاھنے کے لیے مقامی طور پر موثر افراد اور کمیونٹی لیڈران کا بہتر استعمال کریں۔

 

<><><><><>

 

ش ح-ا م-ج

13648U.No. :




(Release ID: 1777399) Visitor Counter : 210