صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت  میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 124.10  کروڑ کے نشانے کو پار گئی


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً  80.98  لاکھ سے زیادہ  ٹیکے لگائے گئے

شفایابی کی شرح اس وقت  98.36  فی صد ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8954  نئے معاملات سامنے آئے

بھارت  میں اس وقت  زیر علاج  مریضوں کی کل تعداد 99023  ہےجو گزشتہ 547 دنوں میں ایک لاکھ سے کم ہے

ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح (0.84 فی صد) ہے جو کہ گزشتہ  17  دنوں سے لگاتار 1 فی صد سے کم ہے

Posted On: 01 DEC 2021 9:48AM by PIB Delhi

آج صبح  سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران   8098716  لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی بھارت میں کووڈ کی ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 124.10  کروڑ  (1241086850) کو پار گئی۔  یہ ٹیکہ کاری  12894826 سیشنوں میں انجام دی گئی۔

آج صبح  سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق   ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے۔

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,83,861

دوسری خوراک

94,97,716

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,79,105

دوسری خوراک

1,65,00,848

18سے44 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

45,94,92,943

دوسری خوراک

22,56,54,139

45 سے 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

18,49,49,869

دوسری خوراک

12,10,09,097

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,58,23,193

دوسری خوراک

7,93,96,079

میزان

1,24,10,86,850

گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 10207مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے) 34028506  ہوگئی۔

نتیجہ کے طور پر بھارت میں شفایابی کی شرح اس وقت 98.36   فی صد ہے جو مارچ  2020 سے سب سے زیادہ ہے۔

 

 

مرکز اور ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کی بنا پر یومیہ نئے معاملات 50 ہزار سے نیچے رہنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور یہ رجحان اس وقت  لگاتار157 دنوں سے قائم ہے۔  

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8954نئے معاملات سامنے آئے۔  

 

اس وقت مریضوں کی تعداد 99023  ہے ۔ اس وقت مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں   مثبت معاملات کی مجموعی تعداد کا  0.29  فی صد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔  

ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں  ملک بھر میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1108467  ٹیسٹ کئے گئے۔  بھارت  میں اب تک  مجموعی طور پر 67.24 کروڑ  سے زیادہ  (642412315) ٹیسٹ منعقد کئےگئے ہیں۔  

اس وقت جبکہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے،ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح  0.84 فی صد پر قائم ہے جو کہ اس وقت گزشتہ 17دنوں سے 2 فی صد سے  نیچے رہی ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح  0.81  فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ 58دنوں میں دو فیصد سے کم اور گزشتہ 93 دنوں میں 3فیصد سے نیچے ہے۔

***********

ش ح، س ک۔ ج

Uno-13535


(Release ID: 1776720) Visitor Counter : 151