صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے کووڈ-19 کی نئی قسم اس اومیکرون کے پیش نظر ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ صحت عامہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جس کی اطلاع ڈبلیو ایچ او نے دی ہے


ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جانچ، پتہ لگانے اور علاج کرنے کی حکمت عملی پر پھر سے زور دینے پر ثابت قدم رہیں

اومیکرون کی قسم کے معاملے میں او ٹی پی سی آر اور آر اے ٹی سے نہیں بچا جاسکتا۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی معاملے کی جلد نشاندہی کے لئے جانچ میں تیزی لائیں

بروقت اور موثر بندوبست کے لئے  ابھرتے ہوئےکلسٹرس اور ہارٹ اسپاٹس پر کڑی نگرانی رکھیں

ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کو یقینی بنائیں ، دواؤں کی مناسب دستیابی اور ان کے اسٹاک کو یقینی بنائیں۔ ہوم آئیسولیشن کی نگرانی کی جائے

کووڈ-19 کے تمام متاثر پائے جانے والے نمونوں کو فوراً آئی این ایس اے سی او جی لیب میں جانچ کے لئے بھیجا جائے

ریاست، انتظامیہ بی او آئی، اے پی ایچ اوز کے درمیان موثر اور بروقت تال میل کی ضرورت پر زور

مکمل ٹیکہ کاری کے ساتھ ہر گھر دستک ٹیکہ کاری مہم میں 31 دسمبر تک توسیع

Posted On: 30 NOV 2021 2:03PM by PIB Delhi

 

 صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے نیتی آیوگ کے ممبر(صحت) ڈاکٹر وی۔ کے پال کی موجودگی میں آج یہاں مختلف ملکوں میں کووڈ-19 کے اومیکرون قسم کی اطلاعات کے تناظر میں تیاریوں اور کووڈ-19 سے متعلق صحت عامہ سے متعلق اقدامات کاجائزہ لینےکے لئے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ میں ایم او سی اے کے سکریٹری جناب راجیو بنسل (صحت سے متعلق تحقیق) اور آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو این سی ڈی سی کے ڈائریکٹر سجیت کے سنگھ ریاست کے صحت کے سکریٹریز ، این ایچ ایم کے ایم ڈی/ وزارت خارجہ کےنمائندوں امیگریشن کے بیورو( بی او آر) کے نمائندوں اور ریاستی ایئر پورٹ پبلک ہیلتھ افسروں کے علاوہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

ریاستوں کو خاص طور پر مشورہ دیا گیا کہ وہ بین الاقوامی مسافروں کی موثر نگرانی کریں۔پہلے دن ‘‘ ایٹ رسک’’ ممالک سے آنےوالے بین الاقوامی مسافروں کے نمونوں کی جانچ کریں اور ایٹ رسک ممالک کے بین الاقوامی مسافروں کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ آرٹی – پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک ہوائی اڈوں پر انتظار کے لئے تیار رہیں ۔

 جانچ میں اضافہ: جانچ کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنا اور جانچ کے رہنما خطوط کو سختی سے لاگو کرنا۔

  • الگ تھلگ معاملوں کی موثر اور مستقل نگرانی۔
  • ایٹ رسک ممالک سے مسافروں کے گھروں کے لئے فزیکل دورے کے ساتھ الگ تھلگ معاملوں کی موثر اور مستقل نگرانی۔
  • صحت کے بنیادی ڈھانچے میں اضافے کو یقینی بنانا۔
  • صحت کے بنیادی ڈھانچے( آئی سی یو 02، بستروں ، وینٹی لیٹرس وغیرہ ) کی تیاریوں کو یقینی بنانا، دیہی علاقوں میں توجہ کے ساتھ ای سی آر پی۔ دوئم کا نفاذ۔
  • تمام بین الاقوامی مسافروں کی تفصیلات سمیت مثبت مسافروں کی فہرست کے لئے اے پی ایچ اوز کے ساتھ تامل میل اور موثر نگرانی کے لئے ان کے لئے تعاون کو مستحکم کرنا۔
  • ریاستوں کے بی او آئی ، پی ایچ او، اے پی ایچ او اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ آج کی میٹنگوں کے لئے مشورہ دیا ہے تاکہ بین الاقوامی مسافروں کے لئے نئے رہنما خطوط کو خوش اسلوبی سے  نفاذ کو یقینی بنایا جاسکے جو آج آدھی رات سے لاگو ہوجائے گی۔

ملک میں کسی بھی طرح کے وی او سی ایس کی منتقلی کو پھیلنے سے روکنے اور اس کا پتہ لگانے کے لئے ریاستی نگراں افسروں کی جانب سے روزانہ نگرانی۔

****************

(ش ح۔ ح  ا ۔ ف ر)

U NO:13992


(Release ID: 1776418) Visitor Counter : 277