وزارت اطلاعات ونشریات
آل انڈیا ریڈیو نے # اے آئی آر نیکسٹ کا آغاز کیا
آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے نوجوانوں کے ، نوجوانوں کے ذریعہ اور نوجوانوں کے لئے شوز کا انعقاد
Posted On:
29 NOV 2021 11:49AM by PIB Delhi
ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے ، آل انڈیا ریڈیو نے نوجوان انڈیا کی نمائندگی کرنے والی آوازوں کے لئے 28 نومبر 2021 سے اپنے اسٹوڈیوز کھول دئے ہیں۔ اگلے 52 ہفتوں تک پورے بھارت میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آل انڈیا ریڈیو کے اسٹیشن آل انڈیا ریڈیو کے پروگراموں میں حصہ لینے کی غرض سے مقامی کالجوں اور یونیورسٹیوں کے نوجوانوں کو موقع فراہم کرے گا تاکہ وہ نوجوانوں پر مرکوز شوز کے بارے میں بحث و مباحثہ کرسکیں ۔ ان شوز سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ آزادی کے گذشتہ 75 سال کے دوران ملک کی حصولیابیوں کے بارے میں بات کریں ۔ اور اس بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں کہ انہیں مختلف شعبوں میں بھارت کے کہاں تک پہنچنے کا امکان نظرآتا ہے۔ اس طرح نوجوان اپنے بڑے خوابوں کو نشر کرسکتے ہیں اور بھارت کے مستقبل کی وضاحت کرسکتےہیں۔
بھارت کے کونے کونے سے ایک ہزار تعلیمی اداروں کے تقریباً بیس ہزار نوجوان ، آئندہ ایک سال کے دوران آل انڈیا ریڈیو کے 167 اسٹیشنوں کے ذریعہ ان پروگراموں میں حصہ لیں گے۔
یہ وہ آوازیں ہیں کہ جنہیں ریڈیو پر اس سے پہلے کبھی نہیں سنا گیا ہوگااور آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت منائی جارہیں تقریبات کے ایک حصے کے طور پر نئے پروگرام # اے آئی آر نیکسٹ کے ذریعہ آل انڈیا ریڈیو پر پہلی مرتبہ ان آوازوں کو پیش کیا جائے گا۔
آل انڈیا ریڈیو پر پیش کیا جانے والا یہ سب سے بڑا واحد تھیم پروگرام ہے جس میں پورے ملک بھر کے سینکڑوں ،تعلیمی اداروں کے ہزاروں نوجوان شرکت کررہے ہیں۔
*************
ش ح- ع م - م ش
U. No.13411
(Release ID: 1776044)
Visitor Counter : 324