دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند نے مہاتما گاندھی نریگا اسکیم  کے مکمل نفاذ کے لئے مزدوری اور سامان کی ادائیگی کے لئے فنڈ جاری کرنے کی اپنی عہدبستگی دہرائی

Posted On: 25 NOV 2021 4:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25- نومبر 2021/ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ا یکٹ(مہاتما گاندھی نریگا) ایک دیہی علاقہ میں ایک کنبے کے ذریعہ کئے گئے مطالبے کے سامنے کم سے کم 100 دنوں کے مزدوری روزگار کی گارنٹی فراہم کرتا ہے۔

مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم ایک مانگ پر مبنی اسکیم ہے۔

ابھی تک  رواں مالی سال  کے دوران مستفدین کے ذریعہ کی گئی مانگ کےمطابق 240 کروڑ سے زیادہ  شخص-دنوں کو تخلیق کیا جاچکا ہے۔

مزدوری اور سامان کے لئے فنڈ جاری کرنا  ایک مسلسل عمل ہے۔ بجٹ تخمینہ کے مطابق گزشتہ مالی سال  کےمقابلے میں  روا ں مالی سال کے دوران فنڈ تقسیم کرنے میں 18 فی صد سےزیادہ کااضافہ ہوا ہے۔ ابھی تک رواں مالی سال کےد وران ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسکیم کے نفاذ کے لئے 68568 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈ جاری کئے جاچکے ہیں۔

جب بھی اضافی فنڈ کی ضرورت ہوتی ہے، وزارت مالیات سے فنڈ جاری کئے جانے کی  درخواست کی جاتی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران وزارت مالیات نے بجٹ تخمینہ کے علاوہ،اس اسکیم کے لئے 50 ہزار کروڑ روپے کے  اضافی فنڈ مختص کئے۔حال ہی میں،وزارت مالیات نے ، ایک اقدام کی شکل میں مہاتما گاندھی نریگا کے لئے  10 ہزار کروڑ روپے کی اضافی فنڈ مختص کئے۔ اس کے علاوہ ، ترمیم شدہ تخمینہ مرحلے کے  دوران مانگ کا اندازہ لگانے پر مختص کیا جاسکتا ہے۔

حکومت ہند  مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کےلئے نافذ ایکٹ اور رہنما خطوط کی تجاویز کےمطابق، اسکیم کے مکمل نفاذ کے لئے مزدوری اور سامان کی ادائیگی کے لئے فنڈ جاری کرنے کے لئے عہد بستہ ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-13288

 


(Release ID: 1775192) Visitor Counter : 199