وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم سڈنی مذاکرات میں  کلیدی خطبہ دیں گے

Posted On: 17 NOV 2021 7:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17 نومبر، 2021/وزیراعظم نریندر مودی  18 نومبر، 2021 کو صبح تقریباً 9 بجے سڈنی مذاکرات میں کلیدی خطبہ دیں گے۔ وہ بھارت کی ٹکنالوجی کے ارتقا اور انقلاب کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔  وہ آسٹریلیا کے وزیراعظم کی طرف سے  پیش کیے جانے والے تعارفی کلمات کے بعد خطاب کریں گے۔

سڈنی مذاکرات 17 سے 19 نومبر ، 2021 کے درمیان منعقد کیے جا رہے ہیں۔ یہ مذاکرات آسٹریلیائی حکمت عملی سے متعلق پالیسی کے ادارے کی طرف سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ان مذاکرات میں سیاسی ، تجارتی اور سرکاری رہنما ، مباحثہ کرنے ، نت نئے خیالات پیدا کرنے اور ابھرتی ہوئی و اہم ٹکنالوجیز سے پیدا ہونے والے موقعوں اور چیلنجوں کو عام طور پر سمجھنے کی سمت کام کرنے کے لیے یکجا ہوں گے۔ اس تقریب میں آسٹریلیائی وزیراعظم جناب اسکاٹ موریسن اور جاپان کے سابق وزیراعظم جناب شنزو ابے بھی خطاب کریں گے۔

۔۔۔     

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔ 

U –12975



(Release ID: 1772727) Visitor Counter : 139