وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم 16 نومبر کو اترپردیش کا دورہ کریں گے اور پوروانچل ایکسپریس وے کا  افتتاح بھی کریں گے


وزیراعظم سلطان پور ضلع میں ایکسپریس وے پر تعمیر 3.2  کلو میٹر  طویل ہوائی پٹی پر ہوا بازی کے فن کا معائنہ بھی کریں گے

Posted On: 15 NOV 2021 11:07AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی 16  نومبر  2021  کو  اتر پردیش کا دورہ کریں گے اور تقریبا   دن  کے ڈیڑ ھ بجے  سلطان پور ضلع کے کروال کھیڑی  میں پوروانچل ایکسپریس وے  کا افتتاح بھی کریں گے۔

افتتاح کے بعد ، وزیراعظم سلطان پور ضلع میں ایکسپریس وے  پر تعمیر  3.2  کلو میٹر طویل ہوائی پٹی پر  ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ ہوا بازی کے مظاہرہ  فن سے لطف اندوز بھی ہوں گے، جس کا مقصد  ہنگامی حالات میں ہوائی فوج کے لڑاکا طیاروں کے اُڑان بھرنے اور  اترنے  کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

پوروانچل ایکسپریس وے 341  کلو میٹر طویل ہے۔ یہ  لکھنؤ سلطان  پور روڈ پر واقع  گاؤں  چود سرائے  ضلع لکھنؤ  سے شروع ہو کر یوپی  بہار سرحد سے 18  کلو میٹر مشرق میں  قومی شاہراہ نمبر  31  پر واقع  گاؤں حیدریہ پر  ختم ہوتی ہے۔ یہ ایکسپریس وے   6 لین والی ہے، جسے مستقبل میں  8  لین بھی کیا جاسکتا ہے۔ پور وانچل ایکسپریس وے، جس کی تعمیر پر  تقریبات 22500 کروڑ  روپے کی لاگت آئی ہے،  اتر پردیش کے مشرقی حصے بالخصوص  لکھنو، بارہ بنکی، امیٹھی، ایودھیا، سلطان پور، امبیڈ نگر، اعظم گڑھ، مؤ اور  غازی پور کے اضلاع میں اقتصادی  ترقی کو  رفتار دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

( ش ح۔   س ب۔  ق ر )

 U.NO. 12874

 


(Release ID: 1771847) Visitor Counter : 276