ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے ایتھینول مرکب پیٹرول پروگرام کے تحت نجی شعبے کی تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے لئے ایتھینول خریداری کے لئے ایتھینول سپلائی سال 22-2021ء کے لئے نجی شعبے کی تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سپلائی کے لئے ترمیم شدہ ایتھینول قیمت کو منظوری دی

Posted On: 10 NOV 2021 3:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10نومبر؍2021:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے سال 22-2021ء کے دوران یکم دسمبر 2021ء سے 30 نومبر 2022ء کےلئے ای بی پی پروگرام کے تحت مختلف گنے پر مبنی کچے مال سے حاصل کئے جانے والے اعلیٰ ایتھینول کی قیمت مجوزہ چینی سیزن 22-2021ء کے لئے طے کرنے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

اِن باتوں کی بھی منظوری دی گئی ہے:

  1. سی بھاری شیرے سے کشید کئے گئے ایتھینول کی قیمت 45.69 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 46.66 روپے فی لیٹر کی جانی چاہئے۔
  2. بی بھاری شیرے سے کشید کئے جانے والے ایتھینول کی قیمت 57.61 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 59.08روپے فی لیٹر کی جانی چاہئے۔
  3. گنے کے رس ، چینی؍چینی گھول سے کشید کئے جانے والے ایتھینول کی قیمت 62.65روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 63.45روپے فی لیٹر کیا جانا چاہئے۔
  4. علاوہ ازیں جی ایس ٹی اور ٹرانسپورٹیشن اخراجات بھی قابل ادا ہوں گے۔
  5. حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ نجی شعبے میں کی تیل کمپنیوں کو 2جی ایتھینول کی قیمت مقرر کرنے کی آزادی دی جانی چاہئے، کیونکہ اس سے ملک میں جدید ترین بایوفیول ریفائنریاں قائم کرنے میں مدد ملے گی۔یہ بات ملحوظ خاطر رکھا جانا ضروری ہے  کہ اجناس پر مبنی ایتھینول کی قیمتیں موجودہ وقت میں صرف آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعے ہی طے کی جارہی ہے۔

اس منظوری سے نہ صرف ایتھینول سپلائرس کے لئے قیمتوں میں استحکام اور فائدہ مند قیمت مہیا کرنے میں حکومت کی مسلسل پالیسی کو سہولت ہوگی، بلکہ گنّا کسانوں کو بقایا رقم ، کچے تیل کی درآمد پر انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور غیر ملکی زر مبادلہ میں بچت کرنے میں بھی مدد ملے گی، ساتھ ہی اِس سے ماحولیات کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

تیل کی نجی شعبے کی کمپنیوں کو 2جی ایتھینول کی قیمت طے کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے سے ملک میں اعلیٰ ترین بایو فیول ریفائنری قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

تمام ڈسٹیلیری کو اِس منصوبے سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی اور اُن میں سے بڑی تعداد کو ای بی پی پروگرام کےلئے ایتھینول کی سپلائی کرنے کی امید ہے۔

حکومت ایتھینول مرکب پیٹرول (ای بی پی) پروگرام نافذ کررہی ہے، جس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیاں(او ایم سی)ایتھینول مرکب پیٹرول کو 10 فیصد تک فروخت کرتی ہیں۔ متبادل اور ماحولیات کے عین مطابق ایندھن کے استعمال کو بڑھاوا دینے کی غرض سے یکم اپریل 2019ء سے انڈمان نکو بار اور لکشدیپ جزائر کو چھوڑ کرپورے ہندوستان میں اس پروگرام کی توسیع کی گئی ہے۔اِن اقدامات سے توانائی کی ضرورتوں کےلئے درآمد پر انحصار کو کم کرنے اور زراعتی سیکٹر کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

حکومت نے 2014ء سے ایتھینول کی سرکاری قیمتوں کو نوٹیفائی کیا ہے۔2018ء کے دوران پہلی بار حکومت کے ذریعے ایتھینول مصنوعات کےلئے استعمال کئے جانے والے کچے مال کی بنیاد پر مختلف قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا۔اِن فیصلوں سے ایتھینول کی سپلائی میں کافی بہتری آئی ہے ، جس سے نجی شعبے کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعے ایتھینول کی خرید ایتھینول سپلائی سال 14-2013ء میں 38کروڑ لیٹر سے بڑھ کر رواں سال 21-2020ء میں 350 کروڑ لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے۔

اسٹیک ہولڈرز کو طویل مدتی تناظر مہیا کرنے کے نظریے سے ایم او پی  اینڈ این جی نے ’’ای بی پی پروگرام کے تحت طویل مدت کی بنیاد پر ایتھینول خرید پالیسی‘‘شائع کی ہے۔اس کے مطابق او ایم سی میں ایتھینول سپلائر کا یکمشت رجسٹریشن پہلے ہی پورا کرلیا ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اُن اہل پروجیکٹ ہامیوں کے نام بھی شائع کئے ہیں، جن کے ساتھ ایتھینول کی کمی والی ریاستوں میں ایتھینول پلانٹ قائم کرنے کےلئے طویل مدتی معاہدے کئے جائیں گے۔طویل مدتی منظرنامہ فراہم کرنے اور سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کےلئے دیگر اہم خصوصیات میں او ایم سی کو مجوزہ سال 22-2021ء کے آخر تک پیٹرول میں 10 فیصد ایتھینول شامل کرنے اور سال 26-2025ء  تک فیصد کا ہدف طے کرنے کے احکامات دینا شامل ہیں۔ اس سمت میں ایک بڑے قدم کی شکل میں عزت مآب وزیر اعظم نے عالمی یوم ماحولیات 5جون 2021ء کو ’’ہندوستان میں ایتھینول مرکب کے لئے روڈ میپ 25-2020ء‘‘پر ماہرین کی کمیٹی کی رپورٹ جاری کی ہے۔ اِن اقدامات سے کاروبار کرنے میں آسانی ہوگی، ساتھ ہی آتم نر بھر بھارت پہل کے مقاصد کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

چینی پیداوار میں مسلسل اضافے سے چینی کی قیمت کم ہورہی ہے۔نتیجے کے طورپر چینی صنعت کو کسانوں کے بقایا جات کی صلاحیت بھی کم ہورہی ہے، اس سے گنّا کسانوں کے بقایا جات میں اضافہ ہوگیا ہے۔گّنا کسانوں کا بقایا کم کرنے کےلئے حکومت نے کئی فیصلے کئے ہیں۔ ملک میں چینی کی پیداوار کو محدود کرنے اور ایتھینول کی گھریلو مصنوعات میں اضافے کےلئے سرکار نے کئی اقدامات کئے ہیں۔ جس میں بی بھاری شیرہ ، گنّے کا رس ، چینی اور چینی کی چاشنی کو تبدیل کرنے کی اجازت دینا شامل ہے۔ اب چونکہ گّنے کی مناسب اور سود مند قیمت (ایف آر پی)اور چینی کی سابق مل قیمت میں تبدیلی آئی ہے، اس لیے مختلف گنے پر مبنی کچے مال سے حاصل شدہ ایتھینول کی سابق مل قیمت میں ترمیم کئے جانے کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ دوسری نسل (2جی)ایتھینول پروگرام (جوزراعت اور جنگلاتی باقیات ، جیسے چاول اور گیہوں بھُس؍مکئی کے گولے اور اسٹروور؍کھوئی،لکڑی، بایو ماس سے تیار کیا جاسکتا ہے، کو شروع کرنے کےلئے تیل کمپنیوں کے ذریعے کچھ پروجیکٹ قائم کئے جارہے ہیں۔ حکومت کی’’پردھان منتری  جی-وین یوجنا‘‘سے مالی امداد لینے والی نجی شعبے کی کمپنیوں کو اِس سے پہلے سی سی ای اے کے ذریعے منظوری دی گئی تھی۔اِن پروجیکٹوں کے آئندہ سال 22-2021ء سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ اِس طرح 2جی ایتھینول قیمت تعین پر اب ایک فیصلے کی ضرورت ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 12705)



(Release ID: 1770682) Visitor Counter : 192