وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے اتراکھنڈ کے عوام کو ان کے یوم ریاست پر مبارکباد دی

Posted On: 09 NOV 2021 10:43AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے عوام کو ان کے یوم ریاست پر مبارکباد دی ہے۔

ٹویٹس کی ایک سیریز میں، وزیر اعظم نے کہا؛

"اتراکھنڈ کے یوم تاسیس کے موقع پر دیو بھومی کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو میری جانب سے تہہ دل سے مبارکباد ۔ پچھلے پانچ برسوں میں ریاست کی طرف سے کی گئی ترقی کے ساتھ، مجھے یقین ہے کہ یہ پوری دہائی، اتراکھنڈ کی رہنے والی ہے۔

اتراکھنڈ میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ اب یہاں پہاڑ کا پانی اور نوجوانی ، دونوں ہی  یہاں کے کام آرہے ہیں  میری خواہش ہے کہ فطرت کی گود میں بسی یہ ریاست، ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔’’

***

ش ح۔ اع۔رم

U-12654

               


(Release ID: 1770218) Visitor Counter : 154