وزیراعظم کا دفتر

گلاسگو ، برطانیہ میں سی او پی 26 سے الگ ہٹ کر وزیراعظم کی اسرائیل کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات

Posted On: 02 NOV 2021 8:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2- نومبر 2021/وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 2 نومبر 2021 کو  گلاسگو میں  سی او پی 26 سے الگ ہٹ کر اسرائیل کے وزیراعظم عزت مآب جناب نافتالی بینت سے ملاقات کی۔  یہ دونوں وزرائےا عظم کے درمیان پہلی ملاقات ہے۔

دونوں لیڈروں نے باہمی اسٹریٹیجک شراکت داری کا جائزہ لیا اور متعدد شعبوں میں ہوئی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔  دونوں لیڈروں نے خاص طور پر اعلی تکنالوجی اور اختراعات کےشعبے میں اپنے تعاون کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔

اس بات کو یاد کرتےہوئے کہ آئندہ برس بھارت اور اسرائیل کے درمیان  مکمل سفارتی تعلقات کے قیام کو 30 برس مکمل ہوجائیں گے ، وزیراعظم نے جناب بینت کو  بھارت آنے کی دعوت پیش کی۔

 

ش ح۔ ج ق۔ ج

Uno-12488

 



(Release ID: 1769080) Visitor Counter : 154