وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

اٹھارہویں بھارت – آسیان سربراہ اجلاس میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کا اظہار خیال

Posted On: 28 OCT 2021 2:29PM by PIB Delhi

 

عزت مآب،

معززین،

نمسکار!

اس سال بھی ہم اپنا   روایتی  فیملی فوٹو تو نہیں لے پائے، تاہم ورچوئل طریقے سے ہی  سہی، ہم نے  آسیان – بھارت سربراہ اجلاس کی  روایت کو  برقرار رکھا ہے۔ میں  عالی جناب برونئی کے سلطان کو  2021  میں آسیان کی  کامیاب صدارت کے لئے  مبارک باد دیتا ہوں۔

عزت مآب،

معززین،

کووڈ – 19  کی وبا کے سبب ہم  سبھی کو  متعدد چیلنجوں سے  نبردآزما ہونا پڑا۔ لیکن  یہ  چیلنجنگ وقت  بھارت – آسیان  دوستی کی  کسوٹی بھی رہا۔  کووڈ – 19  کے دوران میں ہمارا  باہمی تعاون، باہمی ہمدردی، مستقبل میں ہمارے  رشتوں کو تقویت دیتے  رہیں گے، ہمارے  لوگوں کے درمیان  خیرخواہی کی بنیاد بنیں گے۔ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت  اور آسیان کے درمیان  ہزاروں برسوں سے   شاندار تعلقات  رہے ہیں۔  ان کی جھلک ہماری  مشترکہ اقدار ، روایات،  زبانوں، کتابوں،  فن تعمیر ، ثقافت اور خورد ونوش ،ہر جگہ  نظر آتی ہے اور اس لئے آسیان کا اتحاد  مرکزیت بھارت کے لئے ہمیشہ  ایک اہم  ترجیح رہی ہے۔ آسیان کا یہ خصوصی کردار ، بھارت  کی  ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ جو  ہماری ’سلامتی  اور  خطے میں سب کی ترقی  ‘یعنی  ’’ایس اے جی اے آر‘‘ پالیسی میں مضمر ہے۔بھارت کے  انڈو پیسفک اوشنس انیشی ایٹو  اور آسیان کے آؤٹ لک فار دی انڈو- پیسفک ،  خطے میں ہمارے مشترکہ ویژن اور  باہمی تعاون کا ڈھانچہ  ہیں۔

عزت مآب،

معززین،

سال 2022  میں  ہماری  شراکت داری کے  30  سال مکمل ہوں گے۔ بھارت بھی  اپنی آزادی کے 75  سال پورے کرے گا۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ اس اہم  مرحلے کو ہم  ’آسیان – بھارت دوستی سال‘  کے طور پر  منائیں گے۔ بھارت  مجوزہ صدر  کمبو ڈیا اور  ہمارے  کنٹری  کوآرڈی نیٹر  سنگا پور کے ساتھ مل  کر آپسی  تعلقات کو  مزید  گہرا  بنانے کے تئیں  پابند عہد ہے۔ اب میں آپ سبھی کے خیالات سننے کا  منتظر ہوں۔

 بہت بہت شکریہ!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- م م- ق ر)

U-12282


(Release ID: 1767182) Visitor Counter : 201