وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی نے کشی نگر میں مہا پری نروان مندر میں ایک اہم ابھیدھما دن کی تقریب میں شرکت کی


بھگوان بدھ کا پیغام پوری دنیا کیلئے ہے، بھگوان بدھ کا دھما انسانیت کیلئے ہے

بھگوان بدھ آفاقی ہیں کیونکہ بھگوان بدھ نے کہا تھا کہ اپنے اندر ہی سے آغاز کرو،بدھا کا بدھتوا حتمی ذمہ داری کا ایک احساس ہے

بھگوان بدھ آج بھی ہندوستان کے آئین کیلئے تحریک ہے بدھا کا دھما چکر ہندوستان کے پرچم پر چسپاں ہے اور ہمیں تحریک دے رہا ہے

بھگوان بدھ کا پیغام ‘اپا دیپو بھوا’ خود کفیل بننے کیلئے ہندوستان کے واسطے حوصلہ افزائی ہے

Posted On: 20 OCT 2021 1:26PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کشی نگر میں مہا پری نروان مندر میں ابھی دھما دل کی اہم تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر اترپردیش کے گورنر اور وزیر اعلیٰ ،مرکزی وززرا جناب کشن ریڈی ، جناب کرن رجیجو ،جناب جیو تی رادتیہ سندھیا ،سری لنکا حکومت کے کابینی وزیر جناب نمل راج پکسا ،سری لنکا کے بدھسٹ وفد ،میانمار، ویتنام،کمبوڈیا ، تھائی لینڈ ، لاؤ پڈ یار ، بھوٹان ،جنوبی کوریا ، سری لنکا ، منگولیا ، جاپان ،سنگا پور ،نیپال اور دیگر لوگ موجود تھے۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اشون پرنما کے مقدس موقع کا ذکر کیا اور بھگوان بدھ کی مذہبی باقیات بھی ذکر کیا ۔ سری لنکا کے وفد کا خیر مقد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان رابطوں کو یاد دلایا اور بدھ ازم کے پیغام کو سری لنکا لے جانے کے لئے بادشاہ اشوکا کے بیٹے مہندرا اور بیٹی سنگھا مترا کے بارے میں گفتگو کی ۔انہوں نے کہا کہ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ اس دن کے موقع پر ‘ارہٹ مہند’ واپس آئے تھے اور اپنے والد کو بتایا تھا کہ سری لنکا نے بہت زیادہ شدت کے ساتھ بدھ کا پیغام قبول کرلیا تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس خبر نے یہ اعتقاد بڑھادیا ہے کہ بدھ کا پیغام پوری دنیا کیلئے ہے اور بدھ کا دھما انسانیت کیلئے ہے۔

بھگوان بدھ کے پیغام کو پھیلانے میں انٹر نیشنل  بدھسٹ کانفیڈریشن کے رول کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے انٹر نیشنل بدھسٹ کانفیڈریشن کے ڈی جی کے حیثیت سے جناب شکتی سنہا کی خدمات کیلئے انہیں یاد کیا۔جناب سنہا کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ایک اور مقدس موقع ہے بھگوان بدھ کی توشیتا ہیون (جنت) سے زمین پر واپسی ۔اسی لئے آج اشون پورنیما پر راہب صاحبان اپنے تین ماہ کے ورشاواس بھی مکمل کرتے ہیں جناب مودی نے کہا کہ آج مجھے بھی ورشاواس کے بعد سنگھ راہبوں کو شور دان کا استحقاق حاصل ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان بدھ آفاقی ہیں کیونکہ بدھا نے کہا تھا کہ اپنے اندر سے ہی آغاز کرو۔بدھ کابدھتوا  حتمی ذمہ داری کا ایک احساس ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج جب دنیا ماحولیاتی تحفظ کی بات کرتی ہے آب و ہوا میں تبدیلی میں اپنی تشویش ظاہر کرتی ہے تب بہت سے سوالات اس کے ساتھ اٹھتے ہیں  لیکن تب کون کرے گا، ‘کیا کیا جانا ہے ’،کے بجائے اگر ہم بھگوان بدھ کا پیغام اپنائیں تو ہمیں خود ہی راستہ دکھائی دینا شروع ہوجائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان بدھ انسانیت کی روح میں بستے ہیں اور مختلف ثقافتوں اور ملکوں کو جوڑ رہے ہیں ، ہندوستان نے  ان کی تعلیم کے اس پہلو کواپنی ترقی کے سفر کا حصہ بنایا ہے۔ہندوستان نے کبھی بھی اس بات پر یقین نہیں کیا کہ عظیم روحوں کے اہم پیغامات اور یا سوچ کو محدود کیا جائے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ جب کبھی بھی ہمارے پاس کچھ تھا ہم نے اس بنی نوع انسان کے ساتھ ساجھا کیا یہی وجہ ہے کہ عدم تشدد اور جزبہ ترہم جیسی اقدار بھارت کے دل میں اتنے فطری انداز میں مضمر ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج بھی بھگوان بدھ ہندوستان کے آئین کی تحریک ہیں ،بھگوان بدھ کا دھما چکر ہندوستان کے پرچم پر چسپاں ہے اور ہمیں تحریک دے رہا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج بھی اگر کوئی ہندوستان کی پارلیمنٹ کے اندر جاتا ہے تو اس کی نظروہاں دھرما چکر پر اورتنیا نظر ضرور پڑتی ہے۔

گجرات اور خاص کر وزیر اعظم کی جائے پیدائش وادنگرمیں بھگوان بدھ کے اثر اور رسوخ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ بھگوان بدھ کا اثر ملک کے مغربی اور جنوبی حصوں میں اسی طرح نظر آتا ہے  جس طرح مشرقی حصوں میں نظر آتا ہے۔ گجرات کا ماضی یہ بتایا ہے کہ بھگوان بدھ سرحدوں اور سمتوں سے ماورہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی جو گجرات کی سر زمین پر پیدا ہوئے تھے ،سچائی اور عدم تشدد کے بھگوان بدھ کے پیغام کے جدید پرچم بردار تھے۔

مہاتما بدھ کے اس  قول ‘‘اپا دیپو بھوا’’ یعنی اپنی مشعل خود بنو،کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جب کوئی شخص از خود روشن ضمیر بن جاتا ہے تو وہ دنیا کو بھی روشنی دیتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ خود کفیل بننے کی ہندوستان کیلئے ایک حوصلہ افزائی ہے۔ یہ ایک تحریک ہے جو ہم کو طاقت دیتی ہے کہ ہم دنیا میں ہر ملک کی ترقی میں شریک ہوں ۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ بھگوان بدھ کی تعلیمات  کوسب کا ساتھ ، سب کا وکاس ،سب کا وشواس اور سب کا پریاس کے منتر میں ہندوستان کے ذریعہ آگے لے جایا جارہا ہے۔

 

 

************

 

 

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.12030



(Release ID: 1765148) Visitor Counter : 176