بجلی کی وزارت
ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کی بجلی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے صرف سی جی ایس کی غیر مختص شدہ بجلی استعمال کریں
Posted On:
12 OCT 2021 11:09AM by PIB Delhi
وزارت بجلی کے نوٹس میں لایا گیا ہے کہ کچھ ریاستیں اپنے صارفین کو بجلی کی فراہمی نہیں کر رہی ہیں اور لوڈ شیڈنگ کا بہانہ کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ پاور ایکسچینج میں زیادہ قیمت پر بجلی فروخت کر رہی ہیں۔
بجلی کی تقسیم کے لیے رہنما اصولوں کے مطابق ، سینٹرل جنریٹنگ اسٹیشنز (سی جی ایس) سے 15 فیصد بجلی "غیر مختص شدہ بجلی" کے تحت رکھی جاتی ہے جو کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ضرورت مند ریاستوں کو صارفین کی بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مختص کی جاتی ہے۔
صارفین کو بجلی کی فراہمی کی ذمہ داری تقسیم کار کمپنیوں کی ہے اور انہیں پہلے اپنے صارفین کی خدمت کرنی چاہیے جو ہمہ وقت (دن و رات ،24گھنٹوں) بجلی کے استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ اس طرح ، تقسیم کار کمپنیوں کو پاور ایکسچینج میں بجلی فروخت نہیں کرنی چاہیے اور اپنے صارفین کی ضرورتوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔
اس لیے ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ریاست کے صارفین کو بجلی کی فراہمی کے لیے غیر مختص بجلی کا استعمال کریں۔ اضافی بجلی کی صورت میں ، ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ حکومت ہند سے رابطہ کریں تاکہ یہ بجلی دوسری ضرورت مند ریاستوں کو دوبارہ تقسیم کی جا سکے۔
اگر کوئی ریاست یہ محسوس کرے کہ وہ اپنے صارفین کی خدمت نہیں کرپارہی اور پاور ایکسچینج میں زیادہ شرح پر بجلی فروخت کررہی ہے تو ایسی ریاستوں کی غیر مختص شدہ بجلی واپس لے لی جائے گی اور دیگر ضرورت مند ریاستوں کو مختص کردی جائے گی۔
****************
ش ح - س ک
U. NO. 9979
(Release ID: 1763166)
Visitor Counter : 183