کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ کی وزارت نےواضح کیا کہ بجلی پلانٹس کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے کوئلہ کی دستیابی کافی ہے


بجلی سپلائی میں رکاوٹ ہونے کی اندیشہ بے بنیاد

اس سال کوئلہ پر مبنی بجلی پیداوار میں 24 فی صدی کا اضافہ ہوا ہے

زبردست بارش کے باوجود کول انڈیا لمیٹیڈ نے بجلی کےشعبے کو 225 میٹرک ٹن سے زیادہ کوئلہ کی فراہمی کی

Posted On: 10 OCT 2021 1:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10  اکتوبر 2021/ کوئلے کی وزارت  یقین کرتی ہے کہ  بجلی پلانٹس کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے ملک میں کافی کوئلہ  دستیاب ہے۔ بجلی سپلائی میں رکاوٹ ہونے کا اندیشہ پوری طرح غلط ہے۔ بجلی پلانٹس کے پاس کوئلہ کا اسٹاک تقریباً 72 لاکھ ٹن ہے جو چار دنوں کی ضروریات کے لئےکافی ہے۔ کول انڈیا لمیٹیڈ  (سی آئی ایل) کے پاس 400 لاکھ ٹن  سے زیادہ  کوئلہ ہے جس کی  بجلی پلانٹ کو سپلائی کی جارہی ہے۔

کوئلہ کمپنیوں سے مضبوط فراہمی  کی بنیاد پر اس سال  (ستمبر2021 تک) گھریلو کوئلہ پر مبنی  بجلی  پیداوار میں تقریباً 24 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ بجلی پلانٹس میں کوئلہ کی یومیہ اوسط ضرورت  تقریباً 18.5 لاکھ ٹن یومیہ ہے۔  جبکہ یومیہ کوئلہ کی سپلائی تقریباً  17.5 لاکھ ٹن یومیہ ہے۔  زیادہ مانسون  کی وجہ سے  کوئلہ کی فراہمی میں رکاوٹ آئی تھی۔  بجلی پلانٹس میں دستیاب کوئلہ ایک رولنگ اسٹاک ہے۔  جس کی بھرپائی کوئلہ کمپنیوں سے یومیہ بنیاد پر سپلائی کے ذریعہ  کی جاتی ہے۔  اس لئے بجلی پلانٹس کے پاس کوئلہ کی اسٹاک کے گھٹنے کا کوئی بھی ڈر  غلط ہے۔ دراصل اس سال گھریلو کوئلے کی سپلائی میں امپورٹ کو ایک اہم  قدم کے ذریعہ   کی جگہ لیا ہے۔

کوئلہ علاقے میں زبردست بارش کے باوجود سی آئی ایل نے  اس سال بجلی کے شعبے کو 255 میٹرک ٹن سے زیادہ کوئلہ کی  سپلائی کی تھی جو کہ سی آئی ایل سے بجلی کے شعبے کو اب تک کی سب سے زیادہ  ایچ -1 سپلائی ہے۔ تمام ذرائع سے  کل کوئلہ کی سپلائی میں سے سی آئی ایل سے بجلی شعبے کو  فی الحال کوئلہ کی سپلائی یومیہ  14 لاکھ ٹن سے زیادہ ہے اور کم ہوتی ہوئی بارش کے ساتھ  یہ سپلائی پہلے ہی بڑھ کر 15 لاکھ ٹن ہوگئی ہے اور اکتوبر 2021  کے آخر تک یومیہ  16 لاکھ ٹن سے زیادہ   تک بڑھنےکا امکان ہے۔ ایس سی سی ایل اور کپٹیو کوئلہ بلاکوں سے ہر روز  تین لاکھ ٹن سے زیادہ  کوئلے کے تعاون کی امید ہے۔

بھاری مانسون، کم کوئلے کےا مپورٹ اور اقتصادی سدھاروں کی وجہ  سے بجلی کی مانگ میں زبردست اضافے کے باوجود گھریلو کوئلے کی سپلائی میں بجلی پیداوار کو بڑے پیمانے پر مدد کی ہے۔ رواں مالی سال میں کوئلہ کی سپلائی ریکارڈ سطح پر رہنے کی امید ہے۔

کوئلہ کی اونچی بین الاقوامی قیمتوں کے سبب امپورٹ پر مبنی بجلی پلانٹوں کے ذریعہ   پی پی ای کے تحت بھی بجلی کی سپلائی تقریباً  30 فی صد کم ہوگئی ہے، جبکہ  گھریلو بنیاد پر بجلی سپلائی  اس سال کی  پہلی ششماہی میں  تقریباً 24 فی صد بڑھ گئی ہے۔  امپورٹ کوئلہ پر مبنی بجلی پلانٹس نے  45.7 بی یو کے  ایک پروگرام کے  مقابلے  تقریباً 25.6 بی یو  پیدا کیا ہے۔

ملک میں کوئلے کی آرام دہ صورتحال  اس سچائی سے بھی واضح ہوتی ہے کہ   سی آئی ایل  ملک کے   تھرمل پلانٹ کو  کوئلہ کی سپلائی کے ساتھ الومونیم، سیمنٹ، فولاد،وغیرہ یا بجلی صنعتوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے یومیہ 2.5 لاکھ ٹن (تقریباً) سے زیادہ  کی سپلائی کررہا ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-9913


(Release ID: 1762775) Visitor Counter : 332