سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
موٹر گاڑیوں سے متعلق اسکریپنگ پالیسی کے تحت رعایتوں کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری
Posted On:
07 OCT 2021 10:32AM by PIB Delhi
موٹر گاڑیوں سے متعلق اسکریپنگ پالیسی کے ضمن میں مراعات کے ایک نظام کی تجویز پیش کی جاتی ہےتاکہ موٹر گاڑی مالکان کو پرانی اور آلودگی پھیلانے والی موٹر گاڑیوں کے استعمال کو ترک کرنے پر آمادہ کیاجاسکے ۔ یہ وہ گاڑیاں ہوتی ہیں ، جن کے رکھ رکھاؤ پر زیادہ خرچ کرنا پڑتا ہے اور اس میں ایندھن کی لاگت بھی زیادہ آتی ہے۔
مذکورہ بالا مقصدکے پیش نظر سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت نے بھارت کے گزٹ میں مورخہ 5 اکتوبر 2021 کو ایک جی ایس آر نوٹی فکیشن 720( ای) جاری کیا ہے، جو یکم اپریل 2022 سے نافذالعمل ہوگا۔
اسکریپنگ کے لئے مراعات کے طورپر ایسی موٹر گاڑیوں کے لئے جوکسی رجسٹرڈ موٹر گاڑی اسکریپنگ مرکز کے ذریعہ جاری کردہ ‘‘ سرٹیفکیٹ آف ڈپازٹ ’’ جمع کراکر رجسٹر کرائی گئی ہیں ، موٹر گاڑی ٹیکس میں رعایت کا التزام ہے۔ یہ رعایت حسب ذیل ہے:
- نن – ٹرانسپورٹ (نجی)موٹر گاڑیوں کے معاملے میں 25 فیصد تک ، اور
- ٹرانسپورٹ (کمرشیل ) موٹر گاڑیوں کے معاملے میں 15فیصد تک
یہ رعایت ٹرانسپورٹ موٹر گاڑیوں کے معاملے میں 8 سال تک اور نن- ٹرانسپورٹ موٹر گاڑیوں کے معاملے میں 15سال تک ہوگی۔
Click here to open the Gazette Notification
*************
ش ح۔ م م ۔رم
U-9792
(Release ID: 1761665)
Visitor Counter : 274