وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے اداکاروں جناب گھنشیام نایک اور جناب اروند تری ویدی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے

Posted On: 06 OCT 2021 10:23AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اداکاروں جناب گھنشیام نایک اور جناب اروند تری ویدی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے۔

سلسلے وار ٹوئیٹس میں وزیراعظم نے کہا:

‘‘گزشتہ چند روز کے دوران ہم ایسے دو باصلاحیت اداکاروں سے محروم ہوگئے ہیں جنھوں نے اپنے کام کے ذریعہ لوگوں کے دل جیتے ہیں۔ جناب گھنشیام نایک کو ان کے کثیرالجہت کرداروں کے لئے یادرکھا جائے گا۔ ان میں ا نھوں نے سب سے نمایاں کردار مقبول عام شو ‘‘تارک مہتہ کا الٹا چشمہ’’ میں ادا کیاہے ۔ اس کے علاوہ وہ بہت ہی مہربان اور منکسر المزاج شخص بھی تھے۔

ہم شری اروند تری ویدی کو بھی کھو چکے ہیں جو نہ صرف یہ کہ ایک غیر معمولی اداکار تھے بلکہ وہ عوام کی خدمت بھی جوش وخروش کے ساتھ کرتے تھے۔ بھارت کی آنے والی نسلوں تک انھیں ‘‘رامائن’’ ٹی وی سیریل میں ان کی اداکاری کے لئے یادرکھا جائے گا۔

دونوں اداکاروں کے اہل خانہ اور مداحوں کو تعزیت۔ اوم شانتی ’’

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( ش ح  ۔ ع م۔ش )

    (06-10-2021 )

U.NO.  9753


(Release ID: 1761354) Visitor Counter : 141