صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 87کروڑ کے نشانے کے پار


گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.02 کروڑ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائے گئے

سردست  صحت یابی کی شرح 97.81 فیصد ہے جو  مارچ 2020کے بعد سے سب سے  زیادہ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18,795 نئے معاملات درج کئے گئے، 201 دنوں کے بعد  نئے معاملوں کی یومیہ تعداد 20000 ہزار سے کم

ہندوستان میں  زیر علاج مریضوں کی کل تعداد  (2,92,206)   ہے جو کہ کل کیسوں کی مجموعی تعداد کا0.87فیصد ہے

 جانچ  کے بعد متاثر پائے جانے و الے مریضوں کی ہفتہ وار شرح(1.88)  فیصد ہےجو کہ پچھلے 95 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم ہے

Posted On: 28 SEP 2021 9:58AM by PIB Delhi

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,02,22,525   افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم نے 87  کروڑ (87,07,08,636)  کے عظیم نشانے کو پار کرلیا ہے۔اس نشانےکو حاصل کرنے کیلئے  84,62,957 سیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:

 

حضظان صحت سے متعلق کارکنان

پہلی خوراک

1,03,72,006

دوسری خوراک

88,53,567

صف اول کے  صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,83,50,151

دوسری خوراک

1,48,83,125

18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

35,28,56,642

دوسری خوراک

7,71,77,130

45  سال سے 59 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

15,76,57,008

دوسری خوراک

7,49,24,270

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

10,03,78,855

دوسری خوراک

5,52,55,882

میزان

87,07,08,636

 

 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 26,030 مریض شفایاب   ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 3,29,58,002   تک پہنچ گئی۔

اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی شرح اس وقت  97.81 فیصد ہے،جو مارچ 2020 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ  شرح ہے۔

 

a.jpg

 

مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات  درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار 93دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔

 بھارت میں 201 دنوں کے بعد 20000 ہزار سے کم یومیہ نئے معاملے درج کئے گئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران   18,795 نئے معاملات درج کئے گئے۔

 

b.jpg

 

اس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 2,92,206  ہےجو کہ ملک کے کل متاثرہ معاملوں کا  0.87 فیصد ہے۔ مارچ  2020 کے بعدسے مریضوں کی یہ سب سے کم تعداد ہے۔

 

3.jpg

ملک بھر میں نمونوں کی جانچ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  13,21,780  ٹیسٹ کئے گئے۔

ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 56.57 کروڑ سے زیادہ (56,57,30,031 )  ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

پورے ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ ہفتہ وار  مثبت معاملات کی شرح  1.88 فیصد رہی۔جو کہ  اس وقت گزشتہ 95 دنوں سے لگاتار 3 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت  1.42فیصد  ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار29 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار 112 دن سے 5 فیصد سے نیچے رہی ہے۔

 

d.jpg

 

****************

 

( ش ح۔ ح  ا۔ر ض)

U.No. 9450



(Release ID: 1758803) Visitor Counter : 172