نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراک ٹھاکر ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لائحہ عمل (روڈ میپ) تیار کرنے کےلئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کھیل وزرا کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 19 SEP 2021 4:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19ستمبر 2021/

اہم نکات:

  • حکومت ہند کے اہم پروگرام کھیلو انڈیا اور فٹ انڈیا ، بات چیت کا ایک اٹوٹ حصہ ہوں گے
  • نوجوانوں کےامور اور کھیل کے وزیر مملکت  جناب نست پرمانک بھی گفتگو میں شامل ہوں گے۔

نوجوانوں کےامور کھیلوں کےمرکزی وزیر جناب انوراک سنگھ ٹھاکر  ملک میں  کھیلوں کی اور زیادہ  حوصلہ افزائی اور فروغ   دینے پر   گفتگو کرنےکے لئے پیر کو  ملک کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کھیلوں کے وزرا  کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ بات چیت ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعہ کی جائے گی۔  ٹوکیو میں ہوئے اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں میں  ملک کو ملی بڑی کامیابی کے بعد جناب ٹھاکر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں   سے جانیں گے کہ  آگے کی راہ  اور لائحہ عمل کیا ہوسکتا ہے اور وہ  ہندستان کو چوٹی کا کھیل ملک  بنانے کےمشن میں کیسے تعاون دیں گے۔ بات چیت میں انکے ساتھ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے  وزیر مملکت جناب نست پرمانک بھی شامل ہوں گے۔

حکومت ہند کے  اہم پروگرام، کھیلو انڈیا اور فٹ انڈیا ، بات چیت کا ایک اہم حصہ ہوں گے۔

کھیل ایک ریاستی موضوع ہے اور بات چیت کا  جامع مقصد ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے جسمانی طور پر مضبوط اور طاقتور کھلاڑیوں اور پیرا –ایتھلیٹوں کے لئے دیہی اور شہری علاقوں میں کھیل مقابلوں کے  اہتمام کے ساتھ ساتھ  زمینی سطح پر ہنر کی شناخت میں اہم رول نبھانے کی درخواست کرنی ہوگی ۔ اسکول سطح پر کھیلوں کو بڑھاوا دینے اور اسکول گیمس فیڈریشن آف انڈیا (ایس جی ایف آئی) کو حمایت اور تعاون بحث کا ایک دیگر اہم  نقطہ ہوگا۔  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کھلاڑیوں کےلئے نقد انعامات کا ایک پول بنانے کی بھی درخواست کی جائے گی، جہاں مرکزی اور ریاستی  دونوں حکومتوں رقم  جما سکتی ہیں۔

2018 میں پہلی مرتبہ منعقد کیا گیا کھیلو انڈیا گیمز ہندستان میں زمینی سطح پر کھیل مقابلوں کے لئے ایک اہم  گیم چینجر رہا ہے۔ تب  سےکئی مرتبہ کھیلو انڈیا گیمز کا انعقا د کیا گیا ہے جس میں یوتھ یونیورسٹی اور  ونڑ گیمز شامل ہیں۔  کھیلو انڈیا پروگرام میں  ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام  علاقوں میں کھیلو انڈیااسٹیٹ  سینٹر آٖ ف ایکسی لینس (کے آئی ایس سی ای) اور کھیلو انڈیا مراکز (کے آئی سی) کے طور پر  کئی کھیل  بنیادی ڈھانچے کو اپگریڈ کرنا بھی شامل  ہے۔

فی الحال 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 24 کے آئی ایس سی ای ہیں، جبکہ ملک  کے  مختلف اضلاع میں 360 کے آئی سی کھولے گئیے ہیں ۔ پیر کی میٹنگ میں جناب ٹھاکر نے ان ڈیولپمنٹس پر  تفصیلی بات چیت کریں گے اور ریاستوں سے  ہندستان کے مستقبل کے  چیمپئنوں کو اعلی ترین کوچنگ ، بنیادی ڈھانچہ،  طبی سہولیات وغیرہ سمیت تمام اہم سہولیات کے ساتھ  اپنی پوری صلاحیت کےساتھ تعاون دینے کےلئے کہیں گے۔ کھیل مقابلوں کے ساتھ ساتھ بلاک اور ضلع سطح پر ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں  کے تعلیمی اداروں میں نئے ابھرتی ہوئی صلاحیتوں   کی فوری شناخت کرنا، بات چیت کا ایک دوسرا  اہم ایجنڈا ہوگا۔

وزیراع ظم  جناب نریندر مودی کے  ذریعہ  قومی یوم کھیل 2019 پر  شروع کئے گئے  فٹ انڈیا موومنٹ سمیت ، فٹ انڈیا موبائل ایپ فٹ انڈیا کوئز وغیرہ جیسے مختلف اسکیموں کے ذریعہ  فٹنیس کو فروغ  دینے کے لئے لحاظ  سے ایک گیم چینجر رہا ہے۔ پیر کےر وز  جناب ٹھاکر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کھیل وزرا توں کی مذکورہ  کھیلوں میں حصہ لینے اور انہیں  بڑھاوا دینے  کی درخواست کریں گے۔

جناب ٹھاکر  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ملک کے  کھیل ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے کے  مقصد کو آگے بڑھانے کے لئے کے آئی ایس سی ای ، کے آئی سی  کے ساتھ ساتھ اکیڈمیاں کھولنے کی تجویز بھیجنے کی بھی درخواست کریں گے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-9168

 


(Release ID: 1756337) Visitor Counter : 183