وزیراعظم کا دفتر
نائب صدر جمہوریہ ، وزیراعظم اور لوک سبھا کے اسپیکر مشترکہ طور پر ، 15ستمبر کو سنسد ٹی وی کا آغازکریں گے
Posted On:
14 SEP 2021 3:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی 14 ستمبر2021: نائب صدر جمہوریہ ہند اور راجیہ سبھا کے صدر نشیں جناب وینکیا نائیڈو ، وزیراعظم جناب نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا 15 ستمبر 2021 کو شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی کے مین کمیٹی روم میں ،مشترکہ طور پر سنسد ٹی وی کا افتتاح کریں گے۔ افتتاح کی یہ تاریخ ،جمہوریت کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ہے۔
سنسد ٹی وی کے بارے میں
فروری 2021 میں ، لوک سبھا ٹی وی اور راجیہ سبھا ٹی وی کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور سنسد ٹی وی کے سی ای او کی تقرری مارچ 2021 میں کی گئی ۔
سنسد ٹی وی کے پروگرامنگ میں بنیادی طور پر چار زمرے ہوں گے – پارلیمان اور جمہوری اداروں کی کارروائی ، حکمرانی اور اسکیموں / پالیسیوں کے نفاذ ، تاریخ اور ہندوستانی ثقافت اور عصری نوعیت کے معاملات /مفادات / تشویش کے معاملات شامل ہیں۔
*************
ش ح۔اع ۔رم
U-8983
(Release ID: 1754768)
Visitor Counter : 237
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam