PIB Headquarters
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ-19 پر پی آئی بی کا بلیٹن

Posted On: 12 SEP 2021 5:04PM by PIB Delhi

 

  • ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک ویکسین کی 73.82 کروڑ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
  • گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 28,591 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔
  • فعال معاملات کل معاملات کا 1.16 فیصد ہیں۔
  • بھارت میں فعال کیسوں کی تعداد 3,84,921 ہے۔
  • مریضوں کی صحت یابی کی شرح اس وقت 97.51 فیصد ہے۔
  • گذشتہ  24گھنٹوں کے دوران 34,848 مریض  صحت یاب ہوئے ہیں، صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 3,24,09,345 ہوگئی ہے۔
  • ہفتہ وار مثبتیت کی شرح 2.18 فیصد ہے جو پچھلے 79 دنوں سے 3 فیصد سے کم رہی ہے۔
  • روزانہ مثبتیت کی شرح 1.87 فیصد ہے، یہ گذشتہ 13 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم رہی ہے۔
  • • اب تک مجموعی طور پر 54.18 کروڑ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

 

#Unite2FightCorona #IndiaFightsCorona

پریس انفارمیشن بیورو

وزارت اطلاعات و نشریات

بھارت سرکار

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003M3YD.jpg

کووڈ-19 پر اپ ڈیٹس

بھارت میں کووڈ-19 کی کل ٹیکہ کاری کوریج 73.82 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے

اس وقت مریضوں کے شفایاب ہونے کی شرح 97.51 فیصد ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28,591 نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت میں فعال معاملات 3,84,921 ہیں جو کہ کل کیسز کا 1.16 فیصد ہے۔

ہفتہ وار مثبتیت کی شرح 2.17 فیصد ہے جو پچھلے 79 دنوں سے تین فیصد سے بھی کم رہی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72,86,883 ویکسین سپلیمنٹس کے ساتھ، بھارت کی کووڈ-19 ٹیکہ کاری کوریج آج صبح 7 بجے تک عارضی رپورٹوں کے مطابق 73.82 کروڑ(73,82,07,378) سے تجاوز کر گئی۔ یہ کام یابی 75,25,766 سیشنوں کے ذریعے حاصل کی گئی ہے۔

آج صبح 7 بجے تک عارضی رپورٹ کے مطابق ٹیکہ کاری کی کل تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

 

ہیلتھ ورکر (ایچ سی ڈبلیو)

پہلی خوراک

1,03,63,703

دوسری خوراک

85,87,937

فرنٹ لائن ورکرز (ایف ایل ڈبلیو)

پہلی خوراک

1,83,36,456

دوسری خوراک

1,39,91,469

 

18-44 سال عمر گروپ

پہلی خوراک

29,67,71,856

دوسری خوراک

4,28,38,102

 

45-59 سال عمر گروپ

پہلی خوراک

14,29,08,025

دوسری خوراک

6,25,11,101

 

60 سال سے زیادہ عمر گروپ

پہلی خوراک

9,27,21,925

دوسری خوراک

4,91,76,804

کل

73,82,07,378

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے عہد بستہ ہے۔

صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد (وبا کے آغاز سے) بڑھ کر 3,24,09,345 ہو گئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 34,848 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

اس کے نتیجے میں بھارت میں شفایابی کی شرح 97.51 فیصد ہوچکی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017B3H.jpg

مرکز اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون کی کوششوں کے نتیجے میں گذشتہ مسلسل 77 دنوں سے یومیہ 50 ہزار سے بھی کم نئے معاملات درج کیے جا رہے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28،591 نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MRPJ.jpg

اس وقت فعال معاملات 3,84,921 ہیں۔ اس وقت فعال معاملات ملک کے کل مثبت معاملات کا 1.16 فیصد ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030NW7.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں توسیع جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 15,30,125 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 54.18 کروڑ (54,18,05,829) ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے، ہفتہ وار مثبتیت کی شرح اس وقت 2.17فیصد ہے جو گذشتہ 79دنوں سے تین فیصد سے کم ہے۔ روزانہ مثبتیت کی شرح 1.87 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پچھلے 13 دنوں سے روزانہ مثبتیت کی شرح بھی تین فیصد سے کم رہی ہے اور 96 دن سے مسلسل پانچ فیصد سے بھی کم ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں۔ https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID =1754293

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 ویکسین کی دست یابی کے بارے میں اپ ڈیٹ

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 72.21 کروڑ سے زائد ویکسین سپلیمنٹ فراہم کیے جاچکے ہیں

5.16 کروڑ سے زائد باقی اور غیر استعمال شدہ ویکسین اب بھی ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دست یاب ہیں، 57 لاکھ سے زائد خوراکیں بھیجی جارہی ہیں

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر مرکزی حکومت مفت کووڈ ویکسین فراہم کرکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پوری طرح مدد کر رہی ہے۔ ویکسین کی تمام دست یابی کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت ویکسین بنانے والوں سے 75 فیصد ویکسین حاصل کرے گی اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت فراہم کرے گی۔ ،

ویکسین سپلیمنٹس

( 12 ستمبر 2021 تک)

اب تک کی گئی سپلائی

72,21,17,085

بھیجے جانے کے عمل میں

57,56,240

باقی اور غیر استعمال شدہ ویکسین سپلیمنٹس

5,16,66,835

 

مرکزی حکومت کی جانب سے اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 72.21 کروڑ (72,21,17,085) سے زائد ویکسین کی خوراکیں مفت اور دیگر ذرائع سے دست یاب کرائی جا چکی ہے۔

اس وقت کووڈ-19 ویکسین کی 5.16 کروڑ (5,16,66,835) سے زائد اضافی اور غیر استعمال شدہ خوراکیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دست یاب ہیں جن کا انتظام کیا جانا ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں۔ https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID =1754290

 

سستی اور ماحول دوست سیلائن گارگل آر ٹی پی سی آر ٹکنالوجی سے متعلق معلومات وزارت ایم ایس ایم ای کو منتقل کی گئی

خاص طور پر دیہی اور قبائلی علاقوں میں فوری، شہری دوست کووڈ-19 جانچ کے لیے سیلائن گارگل آر ٹی پی سی آر نظام نافذ کیا جائے: مرکزی وزیر نتن گڈکری

سیلائن گارگل آر ٹی پی سی آر کی اختراع کو بڑے پیمانے پر تیار کرنے کے لیے تمام اہل فریقوں کو لائسنس دیا جاسکتا ہے: سی ایس آئی آر نیری

 

بھارت کی کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں ایک قابل ذکر قدم اٹھاتے ہوئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمینٹل انجینئرنگ ریسرچ (نیری) ناگپور نے کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کے تحت دیسی طور پر تیار کردہ سیلائن گارگل آر ٹی پی سی آر ٹکنالوجی کے بارے میں معلومات منتقل کی ہیں جو کووڈ-19 نمونوں کی جانچ کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ سیلائن گارگل آر ٹی پی سی آر ٹکنالوجی سادہ، فوری، سستی  اور آرام دہ ہے؛ یہ تیزی سے چیک اپ کے نتائج بھی فراہم کرتی ہے اور بنیادی ڈھانچے کی کم سے کم ضروریات کے پیش نظر دیہی اور قبائلی علاقوں کے لیے موزوں ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں۔ https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID =1754329

اہم ٹویٹس

 

 



 

U. No. 8918

 

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)


(Release ID: 1754378) Visitor Counter : 325