محنت اور روزگار کی وزارت
27لاکھ سے زیادہ غیر منظم کاکنوں نے ای۔ شرم پورٹل کے آغاز کے بعد سے اب تک اس پر خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے
حکومت ہند تمام ریاستی سرکاروں اور دیگر فریقوں کو پورٹل پر غیر منظم کارکنوں کو رجسٹرڈ کرانے کے لیے عملی تعاون دے رہی ہے: جناب رامیشور تیلی
Posted On:
09 SEP 2021 2:05PM by PIB Delhi
لیبر ویلفئر اور روزگار کی وزارت غیر منظم کاکنوں کو ای۔ شرم پورٹل پر ان کے رجسٹریشن کے لیے مختلف کیمپوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ اسی طرح ایک کیمپ آج شرم شکتی بھون میں قائم کیا گیا جس میں اس عمارت میں واقع مختلف وزارتوں میں کام کرنے والے غیر منظم کاکنوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے جس میں 80 سے زیادہ کارکن آج پورٹل پر خود کو رجسٹرڈ کرائیں گے۔
کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے محنت اور روزگار اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے تمام لوگوں سے اسی پورٹل کے بارے میں جانکاری پھیلانے اور خود کو اس پر رجسٹرڈ کرانے سے حاصل ہونے والے فائدوں کے بارے میں سب کو بتانے کے لیے کہا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ تمام غیر منظم کارکنوں کا ڈاٹا بیس تیار ہو جانے سے حکومت کو غیر منظم کارکنوں کے لیے فلاحی اسکیموں پر صحیح طریقے سے عملدرآمد میں مدد ملے گی۔
ای۔ شرم کو کایاپلٹ کرنے والا پورٹل قرار دیتے ہوئے، جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت پر گزشتہ مہینے شروع کیا گیا ہے۔ جناب تیلی نے مطلع کیا کہ اب تک 27لاکھ سے زیادہ غیر منظم کاکن خود کو اس پورٹل پر رجسٹرڈ کرا چکے ہیں اور حکومت ہند تمام ریاستی سرکاروں اور دیگر فریقوں کو پورٹل پر کارکنوں کے رجسٹریشن کے لیے عملی تعاون دے رہی ہے۔
فائدوں کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ رجسٹریشن کے تحت دو لاکھ روپے کا حادثاتی بیمہ بھی شامل ہے، اگر کوئی کارکن ای ۔ شرم پورٹل پر رجسٹرڈ ہے اور کسی حاثے کا شکار ہو جاتا ہے تو موت یا مستعقل معزوری کی صورت میں دو لاکھ روپے اور جزوی معزوری کی حالت میں ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے اور رجسٹریشن کے وقت کا رکنوں کو ایک یونیورسل اکاؤنٹ نمبر دیا جاتا ہے۔ جس کے ذریعے سماجی تحفظ کی اسکیموں اور راشن کارڈ وغیرہ میں آسانی ہو گی خاص طور سے نقل مکانی والے کارکن اس سے مستفید ہونگے۔
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
U.No. : 8827
(Release ID: 1753725)
Visitor Counter : 203