کابینہ
کابینہ نے دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور دی چیمبر آف آڈیٹرس آف دی رپبلک آف آذربائیجان (سی اے اے آر) کے درمیان مفاہمت نامہ کو منظوری دی
Posted On:
08 SEP 2021 2:41PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور دی چیمبر آف آڈیٹرس آف دی رپبلک آف آذربائیجان (سی اے اے آر) کے درمیان مفاہمت نامہ پر دستخط کیے جانے کو منظوری دی ہے۔
تفصیلات:
دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور دی چیمبر آف آڈیٹرس آف دی رپبلک آف آذربائیجان (سی اے اے آر) کے درمیان مفاہمت نامہ پر دستخط ہونے سے ممبر مینجمنٹ، پیشہ ورانہ اخلاقیات، تکنیکی تحقیق، سی پی ڈی، پیشہ ورانہ اکاؤنٹینسی ٹریننگ، آڈٹ کوالٹی مانیٹرنگ، اکاؤنٹنگ کے علم کی پیش رفت، پیشہ ورانہ اور دانشورانہ ترقی وغیرہ کے شعبوں میں باہمی تعاون کو قائم کرنے میں مدد ملے گی۔
نفاذ کی حکمت عملی اور اہداف:
آئی سی اے آئی اور سی اے اے آر دونوں آڈٹ، فائننس اور اکاؤنٹنگ پیشہ وروں کی ٹریننگ کے شعبہ میں باہمی تعاون کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ آئی سی اے آئی اور سی اے اے آر پیشہ ورانہ اداروں کے ذریعے شائع کتابوں، رسائل اور دیگر اشاعتوں کا لین دین کرنا چاہتے ہیں؛ رسائل میں اور دونوں فریقین کی ویب سائٹ پر آڈٹ اور اکاؤنٹنگ کی ٹریننگ سے متعلق مضامین کو باہمی طور پر شائع کرنا چاہتے ہیں اور مشترکہ کانفرنسوں، سیمیناروں، گول میز کانفرنسوں، آڈٹ، مالیات اور اکاؤنٹنگ کی ترقی پر ٹریننگ کا انعقاد اور فنڈنگ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ آئی سی اے آئی اور سی اے اے آر آڈٹ اور اکاؤنٹنگ کے شعبے میں نئے اختراعی طریقوں کے استعمال پر مطالعہ کرنا چاہتے ہیں، جس میں بلاک چین، اسمارٹ کانٹریکٹ سسٹم، روایتی اکاؤنٹگ کے ساتھ کلاؤڈ پر مبنی اکاؤنٹنگ کو اپنانا شامل ہے اور دونوں فریقین بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خلاف لڑائی میں مشترکہ طور پر تعاون کرنا چاہتے ہیں۔
اثرات:
آئی سی اے آئی کے ممبر مختلف ممالک کے اداروں میں درمیانی سے اعلیٰ سطح کے عہدوں پر فائز ہیں اور وہ کسی ملک کے متعلقہ اداروں کے فیصلے/پالیسی سازی کی حکمت عملیوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ یہ مفاہمت نامہ علم کے لین دین پر توجہ مرکوز کرے گا اور اکاؤنٹینسی کے شعبہ میں اختراعی عمل اور ٹیکنالوجیوں کے استعمال سمیت دونوں فریقین کے دائرہ اختیار میں بہترین طور طریقوں کو مضبوط کرے گا۔
فوائد:
آئی سی اے آئی دنیا کے 45 ممالک کے 69 شہروں میں اپنے چیپٹر اور نمائندہ دفاتر کے وسیع نیٹ ورک کے توسط سے ان ممالک میں جاری روایات کو شیئر کرکے ایک اہم رول ادا کرنے کے لیے پابند عہد ہے، تاکہ حکومت ہند کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے اور غیر ملکی اداروں کو بھارت میں اپنے دفتر قائم کرنے کے لیے آمادہ کیا جا سکے اور ان ممالک کی بہترین روایات کو اپنایا جا سکے۔ یہ مفاہمت نامہ آئی سی اے آئی اکاؤنٹینسی اور آڈٹ میں خدمات کی برآمد کرکے آذربائیجان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے قابل ہوگا۔
پس منظر:
دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) بھارت میں چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس کے پیشہ کے ریگولیشن کے لیے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس ایکٹ، 1949 کے تحت قائم ایک آئینی ادارہ ہے۔ آئی سی اے آئی نے اکاؤنٹینسی اور آڈٹ کو آگے برھانے کے لیے تعلیم، پیشہ ورانہ ترقی، اعلیٰ اکاؤنٹینسی کا نظم، آڈٹ اور اخلاقی معیاروں کے شعبے میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے، جسے عالمی سطح پر منظوری حاصل ہے۔ آذربائیجان جمہوریہ میں اکاؤنٹینسی اور آڈٹ کے کام کو ریگولیٹ کرنے کے لیے لاء آف آڈٹ، 1994 ترمیم شدہ، 2004 کے تحت دی چیمبر آف آڈیٹرس آف دی رپبلک آف آذربائیجان (سی اے اے آر) قائم کیا گیا تھا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:8783
(Release ID: 1753245)
Visitor Counter : 181
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam