جل شکتی وزارت
سوچھ سرویکشن گرامین 2021، 9 ستمبر ، 2021 کو لانچ کیا جائے گا
ایس ایس جی کُھلے میں رفع حاجت سے مُبرا طریقہ کار اپنانے کے سلسلے میں کی جانے والی دخل اندازی کو مہمیز کرےگی اور ملک بھر میں بہتر نتائج فراہم کرے گی
ملک بھر کے 698 اضلاع کے 17،475 دیہاتوں کو ایس ایس جی ، 2021 کے تحت شامل کیا جائے گا
Posted On:
08 SEP 2021 1:19PM by PIB Delhi
سوچھ سرویکشن گرامین ، 2021 آئندہ کل یعنی 9 ستمبر 2021 کوسوچھ بھارت مشن فیز- 2 کے تحت کو شروع کیا جائے گا۔ 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے ایک حصے کے طور پر ، سوچھ سرویکشن گرامین کا مقصد ملک بھر میں کھلے میں رفع حاجت سے مبرا طریقہ کار اپنانے کے سلسلے میں کی جانے والی مداخلتوں کو مہمیز کرنے اوربہتر نتائج کی فراہمی کو تیز کرنا ہے۔ سرویکشن 2021 کے انعقاد کے لیے ایک ماہر ایجنسی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ سرویکشن کے ایک حصے کے طور پر دیہاتوں ، اضلاع اور ریاستوں کو کلیدی پیرامیٹرز کا استعمال کرتے ہوئے اس کی درجہ بندی کی جائے گی۔
سوچھ سرویکشن گرامین کے ایک حصے کے طور پر ، ملک بھر کے 698 اضلاع کے 17،475 دیہاتوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ سروے کے لیے 87،250 عوامی مقامات یعنی سکول ، آنگن واڑی مراکز ، صحت عامہ کے مراکز ، ہاٹ/بازار/مذہبی مقامات کا دورہ کیا جائے گا۔ تقریباً174750 گھرانوں کا ایس بی ایم سے متعلقہ مسائل پر ان کے تاثرات کے لیے انٹرویو لیا جائے گا۔ نیز ، شہریوں کو صفائی سے متعلقہ مسائل پر آن لائن رائے دینے کے لیے متحرک کیا جائے گا تاکہ اس مقصد کے لیے تیار کردہ ایپلی کیشن کا استعمال کیا جا سکے۔
پینے کے پانی اور صفائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس)نے 2018 اور 2019 کے اوائل میں "سوچھ سرویکشن گرامین" (ایس ایس جی) کا آغاز کیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایس ایس جی صرف ایک درجہ بندی کی مشق نہیں ہے بلکہ یہ عوامی تحریک کے طور پر شروع کرنے کی ایک اہم مہم بھی رہی ہے۔ اہم ترین معیار اور مقدار سے متعلق پیرامیٹرز پر ان کی کارکردگی کی بنیاد پر اضلاع کی درجہ بندی اور ان کی رہنمائی کے لیے ایک تفصیلی پروٹوکول تیار کیا گیا ہے۔
ایس ایس جی 2021 کے مختلف عناصر کے مقاصد اور وژن مندرجہ ذیل ہیں۔
- عوامی مقامات پر صفائی کا براہ راست مشاہدہ -30 فیصد
- شہریوں کے تاثرات ، بشمول عام شہریوں ، گاؤں کی سطح پر کلیدی اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیات اور شہریوں سے آن لائن موبائل ایپ کا استعمال کرتے ہوئے – 35 فیصد
- صفائی سے متعلقہ پیرامیٹرز پر سروس لیول کی پیش رفت -35 فیصد
*******************
ش ح - س ک
U. No. 8778
(Release ID: 1753105)
Visitor Counter : 318