کانکنی کی وزارت
نیلکو ناماسیا موبائل ایپ
بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کی مدد کرنے کے لئے ایک جدید پلیٹ فارم مہیا
Posted On:
06 SEP 2021 4:40PM by PIB Delhi
نیشنل امیونیم کمپنی لمیٹڈ (نیلکو) جو کانوں کی وزارت کے تحت مرکزی سرکاری زمرے کی ایک نوارتن صنعت ہے ایک جدید اور اختراعی پلیٹ فارم ‘نیلکو مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائز یوگایوگ ایپلی کیشن’ (ناماسیا) فراہم کرنے کے ذریعےبہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں (ایم ایس ای) کو بااختیار بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ ایک ذو لسانی ایپ ہے جسے خصوصی طور پر کمپنی کے ایم ایس ای وینڈرز کے فائدے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
کانوں، کوئلے اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرلہاد جوشی نے ایم ایس ای کمیونٹی تک پہنچنے اور ملک کے کان کنی اور معدنی شعبے میں ماحولیاتی نظام کی ترقی میں نیلکو کی کوششوں کی ستائش کی۔
ناماسیا ایپ ایم ایس ای صنعتوں کی ترقی کے لئے کمپنی کی کوششوں کو سامنے لانے کی خاطر ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ یہ ایپ ایم ایس ای صنعتوں کو مطلوبہ معلومات کے ساتھ بااختیار بناتا ہے۔ ان معلومات کا تعلق وینڈر رجسٹریشن کے عمل، تکنیکی تفصیلات کے ساتھ فراہم کی جانے والی ممکنہ اشیا، وینڈر ڈیولپمنٹ اور نالکو کے ٹریننگ پروگرام سے ہے۔
ایک ذمہ دار کارپوریٹ اور ہندستان کے معروف ایلومینا اور ایلومینیم کے برآمد کنندہ کی حیثیت سے کمپنی نے کاروبار کرنے کے عمل کو آسان بنانے کی خاطر خاص طور پر کان کنی اور دھات کے کاروبار میں شامل ایم ایس ای سیکٹر کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں تاکہ اور اس کے ماحولیاتی نظام کو جامع فروغ اور پائیدار ترقی حاصل ہو۔
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
U.No. : 8713
(Release ID: 1752628)
Visitor Counter : 243