کوئلے کی وزارت
بی سی سی ایل کوئلہ کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصہ کے طور پر حفظان صحت کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا
Posted On:
04 SEP 2021 3:00PM by PIB Delhi
‘‘ آزادی کا امرت مہوتسو’’ کی ملک گیر تقریبات کے حصے کے طور پر کوئلے کی وزارت کے تحت ایک منی رتن کمپنی بھارت کو کنگ کول لمٹڈ (BCCL) کے حفظان صحت اور کووڈ -19 سے بچائو کے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا۔ جاری مہم کے حصے کے طور پر بی سی سی ایل کے CSR ڈپارٹمنٹ نے جھارکھنڈ میں دھنباد کے پُتکی بلیہاری علاقے کے درج فہرست ذاتوں درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقوں کی آبادی والے الگوریا گاؤں میں ہینڈ سنٹائزز اور ماسک کے 125 پیکٹ تقسیم کیے۔
پی سی سی ایل نے معذور بچوں کے لیے مخصوصی تعلیمی مرکز ‘‘پہلا قدم اسکول’’، جگجیون نگر میں بچوں اور انکے سرپرستوں میں بھی ہینڈ سنٹائزر اور ماسک تقسیم کیے ۔
تقریب کے منتظمین نے بچوں کو ہاتھ دھونے اور ماسک پہننے کی ضرورت سے آگاہ کیا۔ آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے تحت طلبہ نے کئی ثقافتی پروگرام پیش کیے ۔
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
U.No. : 8690
(Release ID: 1752211)
Visitor Counter : 265