الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
بھارت، ٹکنالوجی سے آراستہ حکمرانی میں آگے بڑھنے کے لئے ہم خیال ملکوں کےساتھ ساجھیداری کرنے کے لئے تیار ہے: راجیوچندر شیکھر
Posted On:
02 SEP 2021 12:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی 02 ستمبر2021: یواین سی ٹی اے ڈی اعلیٰ سطحی پالیسی مذاکرات میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیوچندر شیکھر نے کل ڈجیٹالائزیشن کی بھارت کی کامیاب داستان کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔ پالیسی مذاکرات میں بھارت ، انڈونیشیا اور سری لنکا کے وزیروں نے ڈجیٹل شمولیت اور سماجی تفویض اختیارات کے لئے اپنے اپنے پالیسی تجربات سے واقف کرایا ۔ یواین سی ٹی اے ڈی کی وزارتی کانفرنس کے 15ویں اجلاس کے تناظر میں یہ ویبنار ایک تقریب سے قبل منعقد کیا گیا تھا۔
ہندوستان کی ڈجیٹائزیشن مہم کی کامیاب داستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ڈجیٹالائزیشن کی ہندوستان کی کامیاب کہانی دنیا کے لئے اختراعی حل فراہم کرنے کے اعتبار سے عالمی ٹکنالوجی ایکوسسٹم میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعہ چلائی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت آج تقریباََ 80 کروڑ عوام آن لائن کے ساتھ انٹر نیٹ کنکٹوٹی کے اعتبار سے دنیا میں سب سے زیادہ منسلک ملکوں میں سے ہے اور دنیا کی سب سے بڑی دیہی براڈ بینڈ کنکٹوٹی پروجیکٹ پر عمل جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 6 سال میں شہریوں اور عوام کے درمیان فاصلہ کافی زبردست طریقے سے کم ہوگیا ہے اور رابطے جُڑ گئے ہیں۔ یہ فاصلہ ڈجیٹل شناخت ، ڈجیٹل ادائیگی نظام اور ڈجیٹل خواندگی سمیت ٹکنالوجی اورپبلک ڈجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ کم ہوا ہے۔ انہوں نے ٹکنالوجی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ ہندوستان نے عام شہریوں اور چھوٹے کاروباریوں کے لئے کام کرنے والی حکمرانی میں ٹکنالوجی کی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔
جناب چندر شیکھر نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے ٹکنالوجی سے آراستہ حکمرانی کے ذریعہ حکمرانی کے ماڈل کی قیادت والی ایک ٹکنالوجی کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ٹکنالوجی سے آراستہ حکمرانی میں آگے بڑھنے کے لئے سبھی ہم خیال ملکوں کے ساتھ شراکتداری کے لئے تیار ہے ۔
*************
ش ح۔ش ر ۔رم
U-8566
(Release ID: 1751385)
Visitor Counter : 191