وزارت آیوش
خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید میں نیوٹری گارڈن کا افتتاح کیا
آیوروید میں قوم کی غذائیت کی ضرورت پوری کرنے کی متحمل ہے: اسمرتی زوبین ایرانی
Posted On:
01 SEP 2021 2:52PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر اسمرتی زوبین ایرانی نے پوشن ماہ 2021 کے تحت پروگراموں کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی ضرورت یہ ہے کہ قوم کے غذائیت کی ضروریات پوری کرنے کے لئے آیوروید کی دریافتی کوششوں کی قدیم حکمت کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔ خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر نے آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) میں پوشن ماہ 2021 کے آغاز کے موقع پر نیوٹری گارڈن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آیوش اور خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت میں مملکتی وزیر ڈاکٹر منجپارا مہندر بھائی بھی موجود تھے۔ دونوں وزراء کی جانب سے شگرو (ساہجن) اور آملہ کی شجرکاری بھی کی گئی۔ آیوش کی وزارت کی ہدایت پر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، نئی دہلی (اے آئی آئی اے) نے پوشن ماہ 2021 کا جشن شروع کیا۔
اپنے خطاب میں خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر نے آئی سی ایم آر کے ساتھ باہمی تعاون کے ذریعے خون کی کمی کے واقعات کو کم کرنے میں آیوش کی وزارت کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے سائنسی اعداد و شمار کی اشاعت کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دنیا آیوروید کی شراکت کو تسلیم کر سکے۔ غذائیت کے دو اہم اجزا ہیں،یعنی سستی اور جامع فلاح و بہبود کے لئے آسانی سے دستیابی۔ یہیں سے آیوروید بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کے ذریعے صحت مند اولاد اور سادہ کلاسیکی ترکیبوں کیلئے آیوش کیلنڈر کو مقبول بنانے پر بھی غور کیا۔
ڈاکٹر مونجپارہ مہندر بھائی نے چند آیورویدک جڑی بوٹیوں کی غذائیت اور دواؤں کی اہمیت پر روشنی ڈالی جیسے شگرو ، شتاواری ، اشواگندھا ، امالا ، تلسی ، ہلدی۔ انہوں نے ماں اور بچے کی مجموعی صحت کے لئے ثبوت پر مبنی آیوروید غذائیت کے طریقوں کو فروغ دینے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔ انہوں نے صحت مند اولاد کے لئے ماں کی زندگی میں غذائیت کی اہمیت کے علاوہ اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ آیوروید کی دریفتی کوششیں کیسے مدد کر سکتی ہے۔
خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت میں سکریٹری جناب اندیور پانڈے اور آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس مہینے طویل جشن کے دوران مختلف سرگرمیاں جیسے مریضوں کی آگاہی کے لیکچرز، کوئز مقابلے، مضمون نویسی کے مقابلے، مہمان لیکچروں اور موضوعاتی ورکشاپس کا انعقاد بھی اے آئی آئی اے کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
مریضوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کے لئے شجر کاری مہم شروع کی گئی اور صحت اور غذائیت کے فوائد والے پودوں جیسے شتاواری، اشواگندھا، مسلی اور یشتی مادھو کی تقسیم کی گئی۔ عام لوگوں کو غذائیت کی قیمت والے منتخب پودوں کا معلوماتی کتابچہ بھی فراہم کیا گیا۔ ایورویدک کلاسیکی غذائیت سے بھرپور ترکیبوں جو مختلف ریاستوں کی نمائندگی کرتی ہیں جیسے ستو ڈرنک ، سیسم لڈو ، جھنگور کی کھیر ، نائیجر بیج لڈو ، امالہ کی پناکا وغیرہ کی بھی تقریب کے دوران نمائش کی گئی۔
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
U.No. : 8536
(Release ID: 1751173)
Visitor Counter : 304
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam