وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

اگست 2021 کے لیے جی ایس ٹی محصولات کی وصولی


اگست میں 112020 کروڑ روپے کی مجموعی جی ایس ٹی محصولات کی وصولی

Posted On: 01 SEP 2021 1:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  یکم ستمبر 2021، اگست 2021 کے مہینے میں وصول کیے جانے والے مجموعی جی ایس ٹی محصولات112020 کروڑ روپے رہے ، جس میں سی جی ایس ٹی، 202522کروڑ ، ایس جی ایس ٹی، 266052کروڑ ، آئی جی ایس ٹی،56247 کروڑ روپے (بشمول سامان کی درآمد ات پر جمع کیے گئے ،26884 کروڑ روپے) اور ذیلی محصولات (سیس) 8646 کروڑ روپے (بشمول سامان کی درآمدات پر جمع کیے گئے 646 کروڑ روپے ) شامل ہیں۔

حکومت نے باقاعدہ ادائیگی کے طور پر آئی جی ایس ٹی سے سی جی ایس ٹی کے لیے23043 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کے لیے 19139  کروڑ ادائیگی  کی ہے۔ اس کے علاوہ مرکز  نے مرکز اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں  کے درمیان  50-50 کے تناسب سے آئی جی ایس ٹی کی عارضی ادائیگی کے طور پر  24000 کروڑ روپے کی ادائیگی بھی کی ہے۔ اگست 2021 کے ماہ میں باقاعدہ اور عارضی ادائیگی کے بعد مرکزی و ریاستی حکومتوں کے ذریعہ وصول کی کیے کل محصولات سی جی ایس ٹی کے لیے 55565 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کے لیے 57744 کروڑ روپے ہیں۔

اگست2021 کے ماہ کے محصولات گزشتہ سال کے اسی مہینے میں وصول کیے گئے جی ایس ٹی محصولات کے مقابلے  30فیصد زیادہ ہے۔ اس مہینے کے دوران ، گھریلو لین دین (بشمول خدمات کی درآمدات) سے حاصل کیے گئیے محصولات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران ان ذرائع سے حاصل ہونے والےمحصولات کے مقابلے 27 فیصد زیادہ ہے۔ سال 20۔2019  اگست میں 98202 کروڑ روپے  کے محصولات کے مقابلے میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جی ایس ٹی وصولی مسلسل 9 ماہ تک ایک  لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہنے کے بعد جون 2021 میں کووڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے ایک  لاکھ کروڑ روپے سے کم ہوئی۔ کووڈ سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ہی جولائی اور اگست 2021 کے لیے جی ایس ٹی کلیکشن ایک بار پھر ایک لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے ، جو واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معیشت تیزی سے ٹھیک ہو رہی ہے۔ معیشت کی ترقی ، ٹیکس چوری روکنے کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ  فرضی کمپنیوں کے خلاف خصوصی کارروائی نے بھی جی ایس ٹی محصوکات کے اضافے میں تعاون کیا ہے۔ آنے والے مہینوں میں بھی جی ایس ٹی محصولات کی وصولی شاندار طریقے سے برقرار رہنے کا امکان ہے۔

درج ذیل ٹیبل میں اگست 2020 کے مقابلے اگست 2021 کے دوران حاصل کیے گئیے جی ایس ٹی محصولات کے ریاست وار اعداد و شمار دکھائے گئے ہیں۔

اگست 2021 کے دوران جی ایس ٹی  محصولات میں ریاست  وار  اضافہ

 

نمبر شمار

ریاست

اگست 2020

اگست 2021

اضافہ کا فیصد

1

جموں  و کشمیر

326

392

20%

2

ہماچل پردیش

597

704

18%

3

پنجاب

1,139

1,414

24%

4

چنڈی گڑھ

139

144

4%

5

اتراکھنڈ

1,006

1,089

8%

6

ہریانہ

4,373

5,618

28%

7

دہلی

2,880

3,605

25%

8

راجستھان

2,582

3,049

18%

9

اترپردیش

5,098

5,946

17%

10

بہار

967

1,037

7%

11

سکم

147

219

49%

12

اروناچل پردیش

35

53

52%

13

ناگالینڈ

31

32

2%

14

منی پور

26

45

71%

15

میزورم

12

16

31%

16

تریپورہ

43

56

30%

17

میگھالیہ

108

119

10%

18

آسام

709

959

35%

19

مغربی بنگال

3,053

3,678

20%

20

جھارکھنڈ

1,498

2,166

45%

21

اوڈیشہ

2,348

3,317

41%

22

چھتیس گڑھ

1,994

2,391

20%

23

مدھیہ پردیش

2,209

2,438

10%

24

گجرات

6,030

7,556

25%

25

دمن و دیو

70

1

-99%

26

دادر نگر حویلی

145

254

74%

27

مہاراشٹر

11,602

15,175

31%

29

کرناٹک

5,502

7,429

35%

30

گوا

213

285

34%

31

لکشدیپ

0

1

220%

32

کیرلا

1,229

1,612

31%

33

تمل ناڈو

5,243

7,060

35%

34

پڈوچیری

137

156

14%

35

انڈو مان و نکوبار جزائر

13

20

58%

36

تلنگانہ

2,793

3,526

26%

37

آندھرا پردیش

1,955

2,591

33%

38

لداخ

5

14

213%

97

دیگر خطے

180

109

-40%

99

مرکز کے زیر اختیار

161

214

33%

 

کل میزان

66,598

84,490

27%

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سامان کی در آمدات پر جی ایس ٹی شامل نہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8532

                          


(Release ID: 1751133) Visitor Counter : 254