وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور یورپی کونسل کے صدر عزت مآب چارلس مائیکل کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی
Posted On:
31 AUG 2021 8:46PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوروپی کونسل کے صدر عزت مآب چارلس مائیکل سے آج ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
دونوں قائدین نے افغانستان میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات اور خطے و دنیا پر مرتب ہونے والے اس کے اثرات کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔ انہوں نے کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوئے خوفناک دہشت گردانہ حملے کی واضح طور پر مذمت کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے مستحکم اور محفوظ افغانستان کی اہمیت پر زور دیا اور اس سلسلے میں بھارت اور یوروپی یونین کے ذریعہ ادا کیے جانے والے ممکنہ کردار کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی اور عالمی مسائل خصوصاً افغانستان کی صورتحال کے سلسلے میں آپس میں رابطہ بنائے رکھنے پر اتفاق کیا ۔
****************
ش ح۔ ا ب ن۔م ف
U. NO. 8521
(Release ID: 1750947)
Visitor Counter : 183
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam