کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 صحت اور خاندانی بہبود، نیز کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویہ نے گجرات کے انکلیشور میں تیار کردہ کوویکسین کا پہلا تجارتی بیچ جاری کیا


انکلیشور پلانٹ کی مینوفیکچرنگ صلاحیت ہر ماہ 1 کروڑ سے زیادہ ہے: جناب منسکھ مانڈویہ

وزیر اعظم کے وژن کی وجہ سے ہندوستان اپنی پہلی دیسی ویکسین تیار کرنے میں کامیاب رہا: مرکزی وزیر صحت

حیدرآباد، مالور، انکلیشور اور پونے میں خصوصی بایو سیفٹی کنٹینمنٹ کی سہولیات کے ساتھ بھارت بایوٹیک سالانہ صلاحیت کی 1 بلین خوراکوں کے اپنے مقصد کی طرف بڑھ رہا ہے

Posted On: 29 AUG 2021 1:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی:29؍اگست2021:

 

1.jpg

 

صحت اور خاندانی بہبود، نیز کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویہ نے آج گجرات کے انکلیشور میں بھارت بایوٹیک کی چیرون بہرنگ ویکسین فیسیلیٹی سے کوویکسین کا پہلا تجارتی بیچ جاری کیا۔ جناب سی آر پاٹل، ایم پی، نوساری، جناب ایشور سنگھ پٹیل، ایم ایل اے، انکلیشور، جناب دشینت پٹیل، ایم ایل اے اور ڈاکٹر کرشنا ایلا، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، بھارت بایوٹیک بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔

 

00002.jpg

 

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ عالی مرتبت وزیر اعظم کے وژن کی وجہ سے ہندوستان اپنی پہلی دیسی ویکسین تیار کرنے میں کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا میں ٹیکہ کاری کے سب سے بڑے پروگراموں میں سے ایک چلا رہا ہے اور یہ ان اندرون ملک تیار کردہ ٹیکے کی ترقی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی کووڈ- 19 ٹیکہ کاری پروگرام 16 جنوری 2021ء سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کامیابی سے جاری ہے۔

انکلیشور فیسیلٹی سے کوویکسین کی پہلی کھیپ  قوم کو وقف کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ یہ ہندوستان کے کووڈ-19 کے خلاف جنگ کے سفر میں ایک اہم لمحہ ہے۔ کووڈ- 19 ویکسین کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہندوستان میں ویکسینیشن کی رفتار کو مزید تقویت دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے لیے انتہائی فخر کی بات ہے کہ دو کمپنیوں بھارت بایوٹیک اور زائڈس کیڈیلا کی ویکسین کی تحقیق اور پیداوار بھارت میں ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج سے شروع ہونے والی انکلیشور پلانٹ میں ماہانہ ایک کروڑ سے زائد خوراکوں کی پیداواری صلاحیت ہے۔

عالمی وبا کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کس طرح ہندوستان کووڈ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری ادویات پورا کرنے میں دوسرے ممالک کی مدد کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے۔

ہندوستان میں کوویکسین کی پیداوار کی صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے بتایا کہ بھارت بایوٹیک نے پہلے ہی اپنے حیدرآباد، مالور، بینگلورو اور پونے کیمپس میں متعدد پیداوار لائنیں قائم کر رکھی ہیں اور چیرون بہرنگ، انکلیشور کا اضافہ اس کی کوویکسین کی پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھا دے گا۔ 2020ء کے دوران تعمیر کردہ ایک نئی فائلنگ فیسیلٹی اب کوویکسین کی پیداوار کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔  کوویکسین کی پیداوار جون کے اوائل میں شروع ہوچکی تھی۔ اس سے پہلے ٹیم نے انجینئرنگ بیچوں پر عملدرآمد کیا تھا تاکہ پلانٹ میں آلات کی فعالیت کا مطالعہ کیا جاسکے۔ انکلیشور فیسیلٹی سے تیار کردہ پروڈکٹس ستمبر 2021ء سے سپلائی کے لیے دستیاب ہوں گی۔

بھارت بایوٹیک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کرشنا ایلا نے کہا کہ ’’عالمی تحفظ اور افادیت کے معیار کے ساتھ ویکسین تیار کرنے کا ہمارا ہدف اب حاصل ہوچکا ہے۔ اب ہم 1.0 بلین خوراکوں کی سالانہ صلاحیت کے ہدف کی طرف بڑھ رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کی پیداوار میں اضافہ کے لئے بھارت بایوٹیک دوسرے ممالک میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مینوفیکچرنگ شراکت داری کی بھی تلاش کر رہا ہے، جو بایو سیفٹی کنٹینمنٹ کے تحت غیر فعال وائرل ویکسین کی تجارتی پیمانے پر مینوفیکچرنگ میں پہلے سے مہارت رکھتے ہیں۔

 

 

************

 

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

 

(U: 8451)


(Release ID: 1750626) Visitor Counter : 285