وزیراعظم کا دفتر

وزیر عظم 28 اگست کو ، جلیاں والا باغ اسمارک کے از سر نوتعمیر شدہ کامپلیکس کو قوم کے نام وقف کریں گے


وزیر اعظم اسمارک پر میوزیم گیلریوں کا بھی افتتاح کریں گے

Posted On: 26 AUG 2021 6:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی 26 اگست 2021:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 اگست 2021 کو شام 6:25 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے، جلیاں والا باغ اسمارک کے از سر نو تعمیر شدہ کامپلیکس کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ اسمارک پر تیار کی گئیں موزیم گیلریوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ تقریب کے دوران کامپلیکس کی تجدیدکاری کے لئے حکومت کے ذریعہ کیے گئے متعدد ترقیاتی اقدامات کو بھی پیش کیا جائے گا۔

کی گئیں پہل قدمیاں

بے کار اور کم استعمال میں آنے والی عمارتوں کے حسب منشا ازسر نو استعمال کے ذریعہ چار میوزیم گیلریاں تیار کی گئی ہیں۔ یہ گیلریاں پروجیکشن میپنگ اور تھری ڈی پرزنٹیشن کے علاوہ آرٹ اور مجسمہ کی تنصیب سمیت آڈیو۔ویژووَل تکنالوجی کے امتزاج کے ساتھ تاریخی اہمیت کے حامل ان واقعات کو پیش کرتی ہیں جو اُس دور میں رونما ہوئے ۔

13 اپریل 1919 میں رونما ہوئے واقعات کا منظر پیش کرنے کے لئے آواز اور روشنی کا ایک پروگرام تیار کیا گیا ہے۔

کامپلیکس میں متعدد ترقیاتی پہل قدمیاں کی گئی ہیں۔ پنجاب کے مقامی فن تعمیر سے ہم آہنگ، وسیع ہیریٹیج بحالی کے کام انجام دیے گئے ہیں۔ شہیدی کنویں کی مرمت کے بعد اسے جدید سوپر اسٹرکچر کے ساتھ بحال کیا گیا ہے۔ باغ کا قلب، جیوتی اسمارک، کو بحال کیا گیا ہے، پانی کے تالاب کو از سر نو بحال کیا گیا، بہتر آمدورفت کے لئے راستوں کو چوڑا کیا گیاہے۔

کچھ نئی سہولتوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے، جن میں، اشاروں والے بورڈس لگاکر نقل و حمل کے لئے ازسر نو تیار کیے گئے راستے؛ اہم مقامات پر روشنی، دیسی شجرکاری کے ساتھ لینڈ اسکیپنگ اور ہارڈ اسکیپنگ؛ اور پورے باغ میں آڈیو نوڈس کی تنصیب جیسی سہولتیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، سالویشن گراؤنڈ، امر جیوتی اور فلیگ ماسٹ کے لئے نئے علاقے تیار کیے گئے ہیں۔

مرکزی وزیر ثقافت، ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر، ثقافت کے وزیر مملکت، پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور گورنر؛ ہریانہ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے وزرائے اعلیٰ؛ پنجاب کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اراکین، جلیاں والا باغ نیشنل قومی میمورئیل ٹرسٹ کے اراکین، اور دیگر حضرات اس موقع پر موجود ہوں گے۔

****************

ش ح۔ ا ب ن

U. NO. 8318



(Release ID: 1749378) Visitor Counter : 218