صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد57.61 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے
شفایابی کی شرح سردست (97.54 فیصد) ہے جو مارچ 2020 سے سب سے زیادہ ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 34,457 نئے معاملے درج ہوئے ہیں
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد فی الحال (3,61,340) ہے، جو گذشتہ 151 دنوں میں سب سے کم ہیں
زیر علاج معاملے مجموعی معاملوں کا 1.12 فیصد ہیں، جو مارچ 2020 سے سب سے کم ہیں
یومیہ مثبت معاملوں کی شرح فی الحال (2.00 فیصد) ہے، جو پچھلے 26دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم ہے
Posted On:
21 AUG 2021 10:13AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،21 اگست، 2021/
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 36,36,043 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی، آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 57.61 کروڑ (57,61,17,350) سے تجاوز کرگئی ہے۔ٹیکہ کاری کے اس نشانے کو حاصل کرنے کے لئے 64,01,385سیشنز منعقد کئے گئے۔
آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:
طبی کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,52,796
|
دوسری خوراک
|
81,87,062
|
صف اوّل کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,82,99,850
|
دوسری خوراک
|
1,24,76,020
|
18 تا 44 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
21,37,85,511
|
دوسری خوراک
|
1,84,75,457
|
45 تا 59 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
12,18,54,173
|
دوسری خوراک
|
4,80,82,007
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
8,30,11,132
|
دوسری خوراک
|
4,15,93,342
|
مجموعی تعداد
|
57,61,17,350
|
مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ - 19 کی ٹیکہ کاری کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کے دائرہ میں توسیع کرنے کے تئیں پر عزم ہے۔
پچھلے 24 گھنٹے میں 36,347 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,15,97,982 ہوگئی ہے۔
نتیجتاً، بھارت میں صحت یابی کی شرح فی الحال 97.54 فیصد ہوگئی ہے، جو مارچ 2020 سے سب سے زیادہ ہے۔
مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 55ویں دن 50,000 سے بھی کم یومیہ نئے کیس درج کئے جانے کا رجحان سامنے آیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن 34,457 یومیہ نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔
صحتیابی کے معاملوں میں اضافہ اور نئے معاملات میں کمی آنے کے سبب زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد فی الحال3,61,340ہے،جو 151 دنوں میں سب سے کم ہے۔ ملک بھر میں زیر علاج مریض، مجموعی مثبت معاملوں کا 1.12 فیصد ہیں، جو مارچ 2020 سے سب سے کم ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 17,21,205ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔بھارت میں مجموعی طور پر اب تک50.45 کروڑ سے زیادہ (50,45,76,158) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، متاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.98 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ 57 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح ایک دن میں متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 2.00فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح 26 دنوں 3 فیصد سے نیچے ہے اورمسلسل 75 ویں دن 5 فیصد سے بھی نیچے ہے۔
*****
ش ح۔ ن ر (22.08.2021)
U NO:8155
(Release ID: 1747956)
Visitor Counter : 204
Read this release in:
Tamil
,
Kannada
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Malayalam