صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت نے گزشتہ 24 گھنٹے میں 88 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگاکر ایک ہی دن میں سب سے زیادہ تعداد میں ٹیکے لگانے کا ایک نشانہ طے کیا ہے
بھارت نے مجموعی طورپر کووڈ -19سے بچاؤ کے 55 کروڑسے زیادہ ٹیکے لگاکر ایک سنگ میل طے کیا ہے
مارچ 2020سے صحتیابی کی شرح اب تک کی سب سے زیادہ (97.51 فیصد ) ہے
پچھلے 24 گھنٹے میں ایک ہی دن میں 25,166 ، نئے معاملے درج کئے گئے
بھارت میں 146 دن میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد اب تک کی سب سے کم ( 3,69,846) ہے
متاثرہ معاملا ت کی تعداد کُل معاملوں کا 1.15 فیصد پر مشتمل ہے ، جو مارچ 2020سے سب سے کم ہے
گزشتہ 22 دن میں جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والوں کی یومیہ شرح3 فیصد سے بھی کم ( 1.61 فیصد ) ہے
Posted On:
17 AUG 2021 10:31AM by PIB Delhi
نئی دہلی17 اگست2021: ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 88لاکھ 13ہزار سے زیادہ ویکسین کی خوراک دی گئی ہیں۔ ٹیکہ کاری مہم کے آغاز سے ایک ہی دن میں ٹیکہ لگائے جانے کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت نے کل تک55 کروڑ ٹیکے لگاکر ایک بڑا سنگ میل طےکیا ہے۔ آج صبح سات بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے مطابق 62,12,108 سیشنز کے ذریعہ مجموعی طور پر 55,47,30,609 ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکن
|
1st Dose
|
1,03,50,941
|
2nd Dose
|
81,20,754
|
پیش پیش رہنے والے کارکن
|
پہلی خوراک
|
1,82,86,002
|
دوسری خوراک
|
1,22,44,940
|
18سے 44سال کی عمر کےا فراد
|
پہلی خوراک
|
20,20,24,963
|
دوسری خوراک
|
1,61,02,484
|
45سے 59سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
11,87,86,699
|
دوسری خوراک
|
4,64,06,915
|
60سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
8,17,46,204
|
دوسری خوراک
|
4,06,60,707
|
میزان
|
55,47,30,609
|
سبھی کو کووڈ -19سے بچاؤ کا ٹیکہ لگائے جانے کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 کو شروع ہوا تھا۔ مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو وسعت دینے اور اس کا دائرہ بڑھانے کے لئے عہد بستہ ہے۔
بھارت میں سردست صحت یابی کی شرح 97.51 فیصد ہے ، جو مارچ 2020 سے سب سے زیادہ ہے۔ وبا ءکے آغاز سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں سے , 3,14,48,754 افراد پہلے ہی اس بیماری سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 36,830 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
بھارت میں یومیہ نئے معاملات کی تعداد (( 25,166 ہے ،جو 154 دنوں میں یومیہ درج کئے گئے معاملات کی سب سے کم تعداد ہے۔مسلسل 50 ویں دن یومیہ 50000سے بھی کم معاملے درج کئے گئے ہیں۔ایسا مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے مشترکہ اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔
بھارت میں سردست متاثرہ معاملات کی تعداد 3,69,846 ہے ، جو 146دن میں سب سے کم تعداد ہے۔جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والوں کی تعداد ملک میں مجموعی متاثرہ معاملات کامحض 1.15 فیصد ہے ، جو مارچ 2020 سے سب سے کم ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں بڑی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ ملک میں پچھلے گھنٹے میں مجموعی طور پر 15,63, 985 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ بھارت میں اب تک 49.66 کروڑ (49,66,29,524) نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
ایک طرف جب ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح 1.98 فیصد ہے ، جو گزشتہ 53 دن میں 3فیصدسے بھی کم ہے۔ متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح بھی سردست 1.61فیصد ہے ، جو پچھلے 22دن میں 3فیصد سے بھی کم اور مسلسل 71 دنوں میں 5 فیصد سے بھی کم ہے ۔
*************
ش ح۔ش ر ۔رم
U-7942
(Release ID: 1746607)
Visitor Counter : 286
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam