صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں مجموعی طور پر کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی کوریج 54.58 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے
اس وقت ریکوری کی شرح 97.48 فیصد ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32937 روزانہ کے نئے معاملات کی خبر موصول ہوئی
ہندوستان میں فعال کیسوں کی تعداد (381947) اس وقت بدستور مجموعی معاملات کے 1.18 فیصد ہے
روزانہ کی پازیٹیوٹی کی شرح (2.79 فیصد) ہے جو کہ گزشتہ 21 دنوں کے لئے 3 فیصد سے کم ہے
Posted On:
16 AUG 2021 10:55AM by PIB Delhi
نئی دہلی،16؍ اگست : ہندوستان میں کووڈ - 19 کی ٹیکہ کاری کا دائرہ کار 54.58 کروڑ کی تعداد سے تجاوز کر گیا ہے۔ مجموعی طور پر 545857108 ویکسین کے ڈوز 6154235 اجلاسوں کے ذریعے مریضوں کو دئے گئے ہیں۔ یہ اعداد وشمار آج صبح 7 بجے تک کی عبوری رپورٹ کے مطابق ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1743114 ویکسین کے ڈوز لگائے گئے ہیں۔
ان میں شا مل ہیں:
صحت دیکھ بھال کے ورکر
|
پہلا ڈوز
|
1,03,50,751
|
دوسرا ڈوز
|
81,00,615
|
پیش پیش رہنے والے ورکر
|
پہلا ڈوز
|
1,82,78,787
|
دوسرا ڈوز
|
1,21,73,133
|
18 سے 44 سال تک کی عمر کے گروپ کے افراد
|
پہلا ڈوز
|
19,68,99,466
|
دوسرا ڈوز
|
1,54,10,416
|
45 سے 59 سال تک کی عمر کے گروپ کے افراد
|
پہلا ڈوز
|
11,73,89,912
|
دوسرا ڈوز
|
4,57,91,230
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلا ڈوز
|
8,11,53,834
|
دوسرا ڈوز
|
4,03,08,964
|
میزان
|
54,58,57,108
|
کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی ہمہ گیر مہم کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا ہے۔ مرکزی سرکار ملک بھر میں کووڈ – 19 ویکسی نیشن کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کے اسکوپ کو وسعت دینے کے تئیں پر عزم ہے۔
ہندوستان کی ریکوری کی شرح اس وقت 97.48 فیصد ہے۔
وبا کے آغاز کے بعد سے ہی اس مرض سے متاثر افراد میں سے 31411924 افراد پہلے ہی کووڈ – 19 سے بازیابی حاصل کر چکے ہیں، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35909 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہندوستان میں 32937 روز مرہ کے نئے کیسز کی رپورٹ میں موصول ہوئی ہے۔
گزشتہ مسلسل 50 دنوں سے روزانہ کے نئے کیسوں کی تعداد 50000 سے بھی کم رپورٹ کی جارہی ہے۔ یہ مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
آج ہندوستان میں مجموعی ایکٹیو کیسوں کی تعداد 381947 رہی۔ اب ایکٹیو کیسوں کی شرح ملک کے مجموعی پازیٹیو کیسوں کی صرف 1.18 فیصد رہ گئی ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بہتر کرنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1181212 ٹیسٹ کئے گئے۔ مجموعی طور پر ہندوستان میں ابھی تک 49.48 کروڑ (494805652) سے زیادہ مریضوں کے ٹسٹ کئے جا چکے ہیں۔
ایک جانب ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ کردیا گیا ہے تو دوسری جانب ہفتے وار پازیٹیوٹی کی شرح اس وقت 2.01 فیصد اور روزانہ کی پازیٹیوٹی کی شرح آج 2.79 فیصد ہے۔ روزانہ کی پازیٹو کیسوں کی شرح گزشتہ 21 دنوں سے تین فیصد سے کم ، جب کہ گزشتہ 70 مسلسل دنوں سے 5 فیصد سے کم قائم رہی ہے۔
****
(ش ح- ا ع- ق ر)
U-7905
(Release ID: 1746301)
Visitor Counter : 258