نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج نوجوانوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر 22 نوجوانوں کو نیشنل یوتھ ایوارڈز18-2017 اور 19-2018 پیش کئے
بھارت کے نوجوان اے آئی یعنی ’ آتم نربھر انوویشن ‘کے محرک ہیں : جناب انوراگ ٹھاکر
جناب انوراگ ٹھاکر نے ایس .او.ایل. وی. ای. ڈی چیلنج کے فاتحین کو بھی ایوارڈ دیئے
Posted On:
12 AUG 2021 2:56PM by PIB Delhi
اہم نکات :
- نیشنل یوتھ ایوارڈ 18-2017 کے لئے کل 14 ایوارڈ اور نیشنل یوتھ ایوارڈ 19-2018 کے لئے آٹھ ایوارڈ دئے گئے
- ایوارڈ میں ایک تمغہ، ایک سرٹیفکیٹ کے ساتھ انفرادی زمرے کے لئے 100000 روپئے کا نقد انعام جبکہ تنظیم زمرے کے لئے 300000 روپئے کا نقد انعام شامل ہے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں نیشنل یوتھ ایوارڈز 18-2017 اور 19-2018 پیش کیے ۔ بین الاقوامی نوجوانوں کے دن 2021 کے موقع پر زراعت-صنعت سے وابستہ ایس او ایل وی ای ڈی چیلنج 2021 (سماجی مقاصد سے ترغیب پاکر والینٹر انٹرپرائز ڈیولپمنٹ) کے دس فاتح نوجوان انٹر پرائز ٹیموں کو بھی سرفراز کیا گیا۔ اس موقع پر نوجوان کے امور اور کھیل وزارت کی سکریٹری محترمہ اوشا شرما، اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ کوارڈی نیٹر محترمہ ڈیرڈے بائیڈ اور نوجوانوں کے امور کے جوائنٹ سکریٹری جناب است سنگھ بھی موجود تھے۔
جناب انوراگ ٹھاکر نے ایوارڈ کی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہا’’ آج اقوام متحدہ (یو این) کے ذریعہ مقرر نوجوانوں کا عالمی دن کا سالانہ جشن ہے۔ بین الاقوامی یوتھ ڈے صرف کیلنڈر کا ایک دن نہیں ہے۔ بھارت کے نوجوان ’’ بھارت کا مستقبل‘‘ ہونے کے ساتھ ساتھ وسیع طور پر ’’بھارت کا پرزنٹ‘ ہیں۔ وہ اے آئی یعنی ’ آتم نربھر انوویشن ‘ کے اس دور میں خیالات اور اختراع کے محرک ہیں۔
جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا ، اس سال نوجوانوں کے عالمی دن کا تھیم فوڈ سسٹمز کو تبدیل کرنے پر مرکوز ہے۔ نوجوانوں کے ساتھ وابستگی اس تبدیلی کی کلید ہے۔ نوجوانوں کی قیادت میں ایگری ٹیک انوویشنز اس شعبے میں نئے ابھرتے رجحانات کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ اس طرح کی عالمی کوشش کی کامیابی نوجوانوں کی معنی خیز حصہ داری کے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتی ہے۔ جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے ہمارے نوجوان شہریوں کے لئے پیشہ ورانہ تعلیم ، ہنر، اسٹارٹ اپ فنڈنگ کی سمت میں مختلف پہلوں کی ترجیح دی ہے۔ ہمارا مقصد بھارت کے نوجوانوں کو دنیا کا سب بڑا ہنرمند بنانا ہے۔ ایوارڈ پیش کرنے کے پیچھے ہمارا مقصد نوجوانوں کو مہارت حاصل کرنے کے لئے تحریک دینا ہے‘‘۔
اس موقع پر محترمہ ڈرڈے بائیڈ نے کہا کہ بھارت کےپاس دنیا کے ساتھ اشتراک کرنے کے لئے بہت کچھ معلومات دستیاب ہیں، بھارت میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ہے۔ نوجوانوں میں تبدیلی لانے کی طاقت ہوتی ہے ، ان کے پاس ملک کی ترقی کے لئے بہتر اور جدید خیالات ہوتے ہیں دنیا بھر میں نوجوان پائیدار ترقی میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔
نوجوانوں کے امور کے شعبے کی سکریٹری محترمہ اوشا شرما نے کہا کہ بھارت کے نوجوان ایک تبدیلی پسند، اختراع پسند، نوجوان انٹرپریونور اور کمیونٹی کے مفادات کی حفاظت کرنے والے بے لوث رضاکار کے طور پر کثیرجہتی کردار ادا کررہے ہیں۔
انفرادی اور تنظیمی زمروں میں کل 22نیشنل یوتھ ایوارڈ دیئے گئے ہیں نیشنل یوتھ ایوارڈ (این وائی اے) 18-2017 کے لئے کل 14 اعزاز دیئے گے جن میں انفرادی زمرے کے دس اعزاز اور تنظیمی زمرے کے چار اعزاز شامل ہیں۔ نیشنل یوتھ ایوارڈ (این وائی اے) 19-2018 کے لئے کل8 ایوارڈ دیئے گئے جن میں انفرادی زمرے کے سات اعزاز اور تنظیمی زمرے کا ایک اعزاز شامل ہے۔ اس کے تحت انعام حاصل کرنے والے شخص اور تنظیم کو ایک میڈل، ایک سرٹی فکیٹ اور بالترتیب ایک لاکھ روپے اور تین لاکھ روپے کی نقد رقم دی جاتی ہے۔
ایوارڈ جیتنے والوں کی تفصیلات:
نیشنل یوتھ ایوارڈ (این وائی اے ) 18-2017
نمبر شمار
|
نام
|
ریاست
|
انفرادی زمرہ
|
-
|
جناب سوربھ ناوندے
|
مہاراشٹر
|
-
|
جناب ہمانشو کمار گپتا
|
مدھیہ پردیش
|
-
|
جناب انل پردھان
|
اڈیشہ
|
-
|
محترمہ دیویکا مالک
|
ہریانہ
|
- ٍ
|
محترمہ نیہا کشواہا
|
اترپردیش
|
-
|
جناب چیتن مہادوپردیشی
|
مہاراشٹر
|
-
|
جناب رنجیت سنگھ سنجے سنگھ راجپوت
|
مہاراشٹر
|
-
|
جناب محمد اعظم
|
تلنگانہ
|
-
|
جناب منیش کماردوے
|
راجستھان
|
-
|
جناب پردیپ مہالا
|
ہریانہ
|
تنظیم
|
-
|
مناورو منا بدھیاتھا
|
آندھراپردیشٍٍ
|
-
|
یووا دشاکیندر
|
گجرات
|
-
|
تھوزن
|
تمل ناڈو
|
-
|
سنرجی سنستھان
|
مدھیہ پردیش
|
این وائی اے :19-2018
نمبر شمار
|
نام
|
ریاست
|
انفرادی زمرہ
|
-
|
جناب شبھم چوہان
|
مدھیہ پردیش
|
-
|
جناب گوناجی مانڈریکر
|
گوا
|
-
|
جناب اجے اولی
|
اتراکھنڈ
|
-
|
جناب سدھارتھ رائے
|
مہاراشٹر
|
-
|
جناب پرہرش موہن لال پٹیل
|
گجرات
|
-
|
محترمہ دویا کماری جین
|
راجستھان
|
-
|
جناب یشویر گوئل
|
پنجاب
|
تنظیم
|
-
|
لاڈلی فاونڈیشن ٹور
|
نئی دہلی
|
نیشنل یوتھ ایوارڈ فاتحین کی مزیدتفصیلات معلوم کرنےکےلئےیہاں کلک کریں
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کا نوجوانوں کے امور کا محکمہ، افراد (عمر 15 سے 29 سال کے درمیان) اور تنظیموں کو صحت، حقوق انسانی کا فروغ ، سرگرم سٹیزن شپ، کمینونٹی سروس وغیرہ جیسی ترقی اور سماجی خدمت کے مختلف شعبوں میں بہترین کام اور تعاون کے لئے نیشنل یوتھ ایوارڈ (این وائی اے) فراہم کرتی ہے ۔
ان اعزازات کا مقصد نوجوانوں کو قومی ترقی اور سماجی خدمت کے شعبے میں بہترین کارکردگی حاصل کرنے کے لئے ترغیب دینا، نوجوانوں کو سماج کے تئیں ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا اور اس سلسلہ میں ایک اچھے شہری کے طور پر اپنی ذاتی صلاحیت میں سدھار کرنا اور سماجی خدمت سمیت قومی ترقی کے لئے نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے والے رضاکارا تنظیموں کے ذریعہ کئے گئے اعلی کاموں کو تسلیم کرنا ہے۔
ایس.او.ایل.وی.ای.ڈی چیلنج ایوارڈ فاتحین کے نام اس طرح ہیں:
|
نمبر شمار
|
نام
|
|
1
|
جناب نکی کمار جھا
|
|
2
|
جناب اتکرش وتس
|
|
3
|
جناب دویہ راج سنگھ جالا
|
|
4
|
جناب ونوج پی اے راج
|
|
5
|
محترمہ کرن ترپاٹھی
|
|
6
|
جناب ونود کمار ساہو
|
|
7
|
جناب ہلک وشال شاہ
|
|
8
|
جناب بڈالاروشیکیش
|
|
9
|
جناب اے بشیر شاہ
|
|
10
|
جناب امن جین
|
|
نوجوانوں کے امور اورکھیل کی وزارت نے اقوام متحدہ رضاکاروں اور اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام کے تعاون سے دیہی، سب-اربن اور شہری بھارت کے نوجوانوں کے لئے دسمبر 2020 میں ایس او ایل وی ای ڈی چیلنج کا آغاز کیا تھا ۔ اس کا مقصد ایگری-فوڈ ویلیو چین میں اختراع پسند، نوجوان قیادت والے انٹرپرینورئیل سالیوشن کی شناخت اور نکھارنا ہے۔ اس کے لئے پورے بھارت سے 850 سے زیادہ نوجوانوں نے درخواست دی اور کئی دور کے مقابلوں اور تربیت کے بعد ، جموں اور کشمیر، بہار، کیرالہ، مدھیہ پردیش مہاراشٹر، چھتیس گڑھ ، کرناٹک ، گجرات سمیت مختلف ریاستوں سے دس فاتحیں سامنے آئے۔
************
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 7781)
(Release ID: 1745323)
Visitor Counter : 255
Read this release in:
Tamil
,
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Kannada
,
Malayalam