ٹیکسٹائلز کی وزارت
ہینڈلوم پروڈکشن کو موجودہ تقریباً 60000 کروڑ روپے کی سطح سے تین برسوں میں دوگنا کرکے 125000 کروڑ روپے کئے جانے کی ضرورت ہے: جناب پیوش گوئل
ہینڈلون کی برآمدات کو موجودہ 2500 کروڑ روپے سے چوگنا کرکے 10000 کروڑ روپے کرنے کا وقت: جناب گوئل
ملک بھر میں ہینڈلوم کا قومی دن منایا جارہا ہے
مقصد کو پورا کرنے اور ہمہ جہتی ترقی کے لئے طریقوں اور ذرائع کی سفارش کرنے کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی جس میں تمام بنکر ٹرینرز ایکوپمنٹ میکرز، مارکیٹنگ کے ماہرین اور دیگر متعلقین شامل ہوں گے
ہینڈلوم کو ترقی کی اگلی سطح تک لے جانے کی ضرورت: جناب پیوش گوئل
اس شعبے کو اتنا مضبوط اور خوشحال ہونا چاہیے کہ وہ ریاستی مدد پر زیادہ انحصار نہ کرے: جناب گوئل
کنیہامہ، جموں و کشمیر، کوولم، کیرل اور موہپاڑہ، گولا گھاٹ آسام میں ہینڈلوم کرافٹ ولیجز قائم کئے گئے
جناب گوئل اور محترمہ درشنا جردوش نے ساتویں ہینڈ لوم کے قومی دن کے موقع پر مشترکہ طور پرکانچی پورم تمل ناڈو میں ڈیزائن ریسارس سینٹر اور رائے گڑھ چھتیس گڑھ میں ویورز سروس سینٹر کی عمارت کا افتتاح کیا
Posted On:
07 AUG 2021 5:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 7 اگست 2021، ٹیکسٹائل ،کامرس و صنعت ، امور صارفین اور خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش نے کہا ہے کہ ہینڈلوم شعبے کی پروڈکشن کی صلاحتیوں کو موجودہ 60000 کروڑ روپے سے بڑھاکر تین برسوں کے اندر 125000 کروڑ روپے کئے جانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہینڈلون مصنوعات کی برآمدات کو آئندہ تین سال میں موجودہ 2500 کروڑ روپے سے بڑھاکر 10000 کروڑ روپے کا نشانہ مقرر کرنا چاہیے۔ ساتویں ہینڈلوم کے قومی دن کے موقع پر آج یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ملک ہینڈلوم شعبے کی پائیدار ترقی کو یقینی اور اس کے ذریعہ ہینڈلوم بنکروں اور ورکرز کو مالی اعتبار سے بااختیار بنانے اور ان میں اپنی منفرد دست کاری کے بارے میں فخر کا احساس پیدا کرنے کے لئے عہد بند ہے۔
وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ مقصد کو پورا کرنے اور ہینڈلوم شعبے کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے طریقوں اور ذرائع کی سفارش کرنے کے واسطے ایک کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی جس میں تمام بنکر ٹرینرز ایکوپمنٹ میکرز، مارکیٹنگ کے ماہرین اور دیگر متعلقین شامل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہینڈلوم کے شعبے کو ثقافتی وراثت میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کولکاتا ٹاؤن ہال میٹنگ میں 7 اگست 1905 کو سودیشی تحریک شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد گھریلو مصنوعات اور پروڈکشن کے طریقوں کا احیا تھا۔جناب گوئل نے کہا کہ اس تاریخی موقع کی یاد میں اور ہماری ہینڈ لوم کی روایت کا جشن منانے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی نے 2015 میں سات اگست کو ہینڈلوم کے قومی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔
آزادی کے 75 ویں سال میں وزیراعظم نریندر مودی نے ہم سبھی سے اپیل کی ہے کہ ہندوستانی ہینڈلوم مصنوعات خریدیں اور #مائی ہینڈلوم مائی پرائڈ سے جڑ کر اپنی شان کا مظاہرہ کریں۔ وزیر موصوف نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بنکروں اور ہینڈلوم شعبے کو فروغ دینے کے لئے کم سے کم ایک ہینڈلوم آئٹم خریدیں۔
کولم ترواننت پورم ، کیرل موہپاڑہ ولیج ضلع گولا گھاٹ آسام اور کنیہامہ، بڈگام، سری نگر میں متعلقہ ریاستی حکومتوں کے تعاون سے تین ہینڈلوم کرافٹ ولیجز قائم کرنے کے لئے این ایچ ڈی سی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس سے نہ صرف گھریلوں ، بین الاقوامی سیاحتوں کے لئے مقامات کی دلکشی میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے علاقے کے معروف ہینڈ لوم اور دست کاری کی مصنوعات کو بھی فروغ ملے گا جس سے بنکروں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو آتم نربھر بناکر ہم بھارت کو آتم نربھر بناسکتے ہیں۔
جناب گوئل اور محترمہ درشنا جردوش نے مشترکہ طور پراس موقع پر کانچی پورم تمل ناڈو میں ڈیزائن ریسارس سینٹر اور رائے گڑھ چھتیس گڑھ میں ویورز سروس سینٹر کی عمارت کا افتتاح کیا۔ نیشنل ہینڈلوم کارپوریشن کی جانب سے ورچوئل خریداری فروخت کنندہ میٹنگ بھی منعقد کی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹیکساٹلز اور ریلویز کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے کہا کہ یہ ایشا شعبہ ہے جو براہ راست خواتین کو بااختیار بناتا ہے کیونکہ تمام بنکروں اور متعلقہ ورکرز میں 70 فیصد خواتین ہیں۔
اپنے خطاب میں ٹیکسٹائل کے سکریٹری جناب یو پی سنگھ نے کہا کہ ہینڈلوم بنکروں اور دستکاروں کے لئے ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن کے تال میل کے ساتھ ایک ای۔ کامرس پورٹل تیار کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم کی اپیل پرساتواں ہینڈلوم کا قومی دن منانے کے لئے این ایچ ڈی سی کے ذریعہ یکم اگست 2021 تک دلی ہاٹ ، آئی این اے ، نئی دلی میں ’’مائی ہینڈلوم مائی پرائڈ ایکسپو‘‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس ایکسپو میں 22 ریاستوں سے تعلق رکھنے والی 125 سے زیادہ ہینڈلوم ایجنسیاں/ قومی انعام یافتگان شرکت کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-7590
(Release ID: 1743782)
Visitor Counter : 233