وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم مدھیہ پردیش میں 7 اگست کو پی ایم جی کے اے وائی کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کریں گے
Posted On:
05 AUG 2021 6:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی،05 اگست ،2021 / وزیراعظم جناب نریندر مودی 7 اگست ، 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جے کے اے وائی ) کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
اس اسکیم کے بارے میں مزید بیداری پیدا کرنے کے لیے ریاستی سرکار ایک زبردست مہم چلا رہی ہے تاکہ کوئی بھی اہل شخص فائدے سے محروم نہ رہے۔ ریاست میں 7 اگست ، 2021 کو پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا کا دن منا رہی ہے۔
پی ایم جی کے اے وائی کے تحت مدھیہ پردیش میں 4.83کروڑ مستفیدین کو مناسب قیمت والی 25000 سے زیادہ دوکانوں سے مفت راشن دیا جا رہا ہے۔
مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل اور وزیراعلیٰ جناب شیو راج سنگھ چوہان بھی اس موقعے پر موجود ہوں گے۔ تقریب میں اترا کھنڈ ، ہماچل پردیش، اروناچل پردیش، آسام، تریپورہ، ہریانہ اور گوا کے خوراک کے شعبے کے وزراء اور افسر ان بھی شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
7511U –
(Release ID: 1743015)
Visitor Counter : 194
Read this release in:
Manipuri
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam