وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش میں بارش اور سیلاب کے متاثرین کے لیے پی ایم رلیف فنڈ سے معاوضہ کو منظوری دی

Posted On: 04 AUG 2021 8:24PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے 2 لاکھ روپے کے معاوضہ کو منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے زخمی ہونے والوں کے لیے بھی 50 ہزار روپے کی مالی مدد کو اپنی منظوری دی ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے کیے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا، ’’وزیر اعظم @narendramodi نے مدھیہ پردیش میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے پی ایم رلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے کے معاوضہ کو منظوری دے دی ہے۔ زخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔‘‘

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:7471


(Release ID: 1742582) Visitor Counter : 181