وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم، اترپردیش میں پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے فیضیافتگان کے ساتھ 5 اگست کو ملاقات کریں گے
Posted On:
04 AUG 2021 9:27AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی 5 اگست 2021 کو اترپردیش میں پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے فیضیافتگان کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ گفتگو کریں گے۔
اترپردیش میں 5 اگست 2021 کا دن پردھان منتری غریب کلیان یوجنا ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔ ریاست بھر میں ایک زبردست بیداری پروگرام چلایا جائے گا جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس منصوبہ کے ثمرات سے کوئی بھی شخص محروم نہ رہ جائے۔
ریاست کے تقریبا 15 کروڑ مستفیدین پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا پروگرام کے تحت مفت راشن حاصل کرتے رہے ہیں۔ تقریبا 80000 راشن تقسیم کرنے والی دکانوں سے اس منصوبہ کے فیضیافتگان کے لئے غذائی اجناس تقسیم کی جاتی ہیں۔
اترپردیش کے وزیراعلی جناب یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔
******
U-NO.7438
ش ح ۔س ب۔ف ر
(Release ID: 1742152)
Visitor Counter : 233
Read this release in:
Malayalam
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada