نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیل کود کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے پیرالمپک تھیم گیت لانچ کیا


اگر آپ اس کاخواب دیکھ سکتے ہیں تو آپ اسے حاصل بھی کر سکتے ہیں:جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 03 AUG 2021 4:10PM by PIB Delhi

کلیدی جھلکیاں:

  • گیت ’’کر دے کمال تو‘‘ ایک دیویانگ کرکٹ کھلاڑی سنجیو سنگھ نے کمپوزکیااور گایا ہے۔
  • اس بار 54 پیرا ایتھلیٹس کی ریکارڈ تعداد 9 مختلف کھیلوں میں حصہ لینے جارہی ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیرجناب انوراگ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں ہندوستانی پیرالمپک دستے کے لیے تھیم گیت ’’کر دے کمال تو‘‘ لانچ کیا۔ سکریٹری(کھیل) جناب  روی متل، جوائنٹ سکریٹری (کھیل) جناب ایل ایس سنگھ، پیرالمپک کمیٹی آف انڈیا کی صدر ڈاکٹر دیپا ملک؛ سکریٹری جنرل جناب گرچرن سنگھ اور چیف سرپرست جناب اویناش رائے کھنہ بھی ورچوول طریقے سےاس موقع پر موجود تھے۔

گیت‘‘ کر دے کمال تو’’ایک دیویانگ کرکٹ کھلاڑی سنجیو سنگھ نے لکھا اور گایا ہےجو لکھنؤ کے رہنے والے ہیں۔ پیرالمپک کمیٹی آف انڈیا کا خیال تھا کہ دیوانگ کمیونٹی کی جانب سے اس گیت کو شامل کیا جائے۔ گیت کے بول نہ صرف ایتھلیٹس بلکہ تمام معذور افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو کبھی کم تر نہ سمجھیں اور ان میں جو کچھ ہے اسی میں کمال کر کے دکھائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017YL3.jpg

Video Link

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، انوراگ ٹھاکر نے کہا ، بھارت ٹوکیو میں پیرالمپک گیمز کے لیے اپنی اب تک کی سب سے بڑی ٹیم بھیج رہا ہے جس میں9 طرح کے کھیل مقابلوں میں54 پیراایتھلیٹس شامل ہیں۔ جب آپ کھیلیں گے تو ہم آپکی ہر ایک حرکت کو دیکھ رہے ہوں گے۔ ہمارے پیرا ایتھلیٹس کا عزم ان کے شاندار انسانی جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔یاد رکھیں جب آپ کھیلیں گے تو 130 کروڑ ہندوستانی آپکو کھیلتا دیکھ کر خوش ہوں گے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارے پیرا ایتھلیٹس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے ہمارے ریو 2016 پیرالمپک کھیلوں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی اور ہمیشہ ہمارے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے گہری دلچسپی رکھتے ہیں  اور ملک بھر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے پر حکومت کے نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کی۔ میں،پیرالمپک کمیٹی آف انڈیا اور اس کی صدر محترمہ دیپا ملک اس بات کو یقینی بنانے کےلیے مبارکباد دینا چاہوں گا کہ ہمارے کھلاڑی اچھی طرح سے تیار ہیں اورانہیں بہترین سہولیات حاصل ہیں۔گیت کے کمپوزر اور گلوکار سنجیو سنگھ نے محسوس کیا کہ یہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ پوری کمیونٹی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ سنجیو سنگھ نے کہا کہ یہ دراصل ریو2016 پیرا گیمز میں بطور کھلاڑی ڈاکٹر دیپا ملک کا کارنامہ تھا جس نے انہیں ان کےبارے میں ایک گیت لکھنے کی تحریک دی جس نے اس تھیم گیت کی شکل اختیار کرلی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021JZS.jpg

میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ یہ گیت پیرا ایتھلیٹس کو اچھا کام کرنے کی ترغیب دے۔ وہ پہلے سے ہی اپنی زندگی میں فاتح ہیں لیکن ایک تمغہ پورے ملک کو ان کی یاد دلائےگا اور قوم کو فخر حاصل ہو گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Y8B0.jpg

پی سی آئی کی صدر دیپا ملک کا کہنا ہے کہ ، ہندوستان کی پیرالمپک کمیٹی کی صدراور آزادی کا امرت مہوتسو کی یاد میں قومی کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے ، میں اسے اپنی کوشش کے بطور جامع ہندوستان، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے @75ہندوستان کے وژن کو آگے لے جانےکے لیے پیش کرتی ہوں۔ انڈیا میں پیرالمپک موومنٹ نے بہت کم وقت میں امید سے بڑی شکل اختیار کرلی ہے اور پارا کھیل اسےکرنے کے بہترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ پیرا اسپورٹس کو بھارت میں مرکزی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے۔ یہ تھیم گیت ہندوستانی پیرالمپک دستے کے حوصلےکو بڑھانے کے لیے تیار کیاگیا ہے۔ ہم تمام ہندوستانیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ گیمز کو فالو کرکے اپنا سپورٹ دکھائیں اور تھیم سانگ سنیں اوراسے شیئر کریں۔شکریہ کا ووٹ دیتے ہوئے، پی سی آئی کے سکریٹری جنرل جناب گرشرن سنگھ کہتےہیں یہ گیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا اور انہیں محسوس کرائے گا کہ پوراملک ان کے ساتھ ہے۔ جب پیرالمپکس میں سہ رخی پرچم بلند ہوتا ہے تو پورا ملک فخرمحسوس کرتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑی اس گیت کو سننے کے بعد اپنے آپ میں حوصلہ افزائی محسوس کریں۔

اس بار 54 پیرا ایتھلیٹس کی ریکارڈ تعداد 9 مختلف کھیلوں میں حصہ لینے جا رہی ہے۔بہت سے ایتھلیٹس نے عالمی ریکارڈ کی کارکردگی کے ساتھ کوالیفائی کیا ہے جو تمغےکی توقعات میں اضافہ کرتا ہے۔

************************

(ش ح - اع - ر ا)

U.No.7410



(Release ID: 1742124) Visitor Counter : 153