وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں بیڈمنٹن میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر پی وی سندھو کو مبارکباد پیش کی
Posted On:
01 AUG 2021 6:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 01؍اگست2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں بیڈمنٹن میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر پی وی سندھو کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ وہ(پی وی سندھو) ہندوستان کا فخر ہیں اور ہمارے بہترین اولمپک کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔
ایک ٹوئیٹ کے ذریعہ سے وزیر اعظم نے کہا:
”ہم سبھی پی وی سندھو کی شاندار کارکردگی سے پرجوش ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر انھیں مبارکباد۔ وہ ہندوستان کا فخر ہیں اور ہمارے بہترین اولمپک کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ #Tokyo2020“
وزیر اعظم نے پی وی سندھو سے بات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
پی ایم او کے ٹویٹ میں کہا گیا:
''شاندار کھیل کا مظاہرہ @Pvsindhu1!
وزیراعظم @narendramodi نے پی وی سندھو سے بات چیت کی اور #Tokyo2020 میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
******************
ش ح - س ک
U. NO. 7401
(Release ID: 1741312)
Visitor Counter : 228
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada