صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر صحت جناب من سکھ منڈاویا نے نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی


2023 کی پہلی شش ماہی کے روڈمیپ کے مطابق نیشنل ایگزٹ ٹیسٹ (این ای ایکس ٹی) کو یقینی بنانے کی کوشش جاری ہے، 2022 میں ماک رَن کا بھی منصوبہ بنایا جا رہا ہے

حکومت معیاری طبی تعلیم، شفاف امتحان کے لیے بہتر بنیادی ڈھانچہ اور اچھی طبی خدمات کی تعمیر کے لیے پابند عہد ہے: جناب من سکھ منڈاویا

Posted On: 30 JUL 2021 3:23PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب من سکھ منڈاویا نے آج نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں طبی تعلیم کے اہم ایشوز پر گفتگو کی گئی۔

میٹنگ میں این ایم سی کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش جاری ہے کہ روڈمیپ کے مطابق 2023 کی پہلی شش ماہی میں نیشنل ایگزٹ ٹیسٹ (این ای ایکس ٹی) منعقد کیا جائے۔ یہ ٹیسٹ میڈیکل اسٹوڈنٹس کے درمیان امتحان کی گھبراہٹ کو دور کرنے کے لیے کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ایک ماک رَن کا بھی منصوبہ بنایا جا رہا ہے جسے 2022 میں منعقد کیا جائے گا۔ اس بات پر بھی گفتگو ہوئی کہ این ای ایکس ٹی (مرحلہ 1 اور 2) کے نتائج کا استعمال تب کیا جائے گا-

  1. کوالیفائنگ فائنل ایم بی بی ایس امتحان کے لیے۔
  2. بھارت میں ماڈرن میڈیسن کی پریکٹس کرنے کی خاطر لائیسنس حاصل کرنے کے لیے۔
  3. براڈ اسپیشلٹیز میں پی جی سیٹوں کے اہلیت پر مبنی الاٹمنٹ کے لیے۔

جائزہ میٹنگ کے دوران این ای ایکس ٹی کو عالمی سطح کا امتحان بنانے کے طریقوں پر بھی گفتگو اور غور و خوض کیا گیا۔ این ای ایکس ٹی امتحان اس لیے اہم ہے کیوں کہ یہ بھارت یا دنیا کے کسی بھی حصےمیں تربیت یافتہ کے لیے ایک جیسا ہوگا اور اس لیے یہ فارن میڈیکل گریجویٹس (ایف ایم جی ایس) سے مسائل کا حل باہمی تال میل سے کرے گا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب من سکھ منڈاویا نے زور دیکر کہا کہ حکومت ہند معیاری طبی تعلیم اور شفاف امتحان کے لیے بہتر بنیادی ڈھانچہ اور اچھی صحت خدمات کی تعمیر کے لیے پابند عہد ہے۔ حکومت اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے تمام متعلقین کے ساتھ مل کر لگاتار کوشش کر رہی ہے۔

نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کے بارے میں:

این ایم سی کو پارلیمنٹ کے ایک قانون کے ذریعے قائم کیا گیا ہے جسے نیشنل میڈیکل کمیشن ایکٹ، 2019 کے طور پر جانا جاتا ہے، جو 25.9.2020 کو نافذ ہوا تھا۔ اس کا مقصد معیاری اور سستی طبی تعلیم تک رسائی میں بہتری کرنا ہے۔ ساتھ ہی ملک کے تمام حصوں میں مناسب تعداد میں اور اعلی معیار والے طبی پیشہ وروں کی موجودگی کو یقینی بنانا ہے جس سے بھارت کے سبھی حصوں میں یکساں اور ہمہ گیر طبی سہولیات عام لوگوں کو مل سکیں۔

این ایم سی ہم آہنگی پیدا کرنے اور پالیسیاں بنانے کا کام بھی کرتا ہے۔ یہ خود مختار بورڈوں کے درمیان تال میل کو بھی یقینی بنانے کا کام کرتا ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:7257


(Release ID: 1740951) Visitor Counter : 266