وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے میڈیکل کورسز میں او بی سی اور معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریزرویشن فراہم کرنے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کی
Posted On:
29 JUL 2021 4:54PM by PIB Delhi
وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے موجودہ تعلیمی سال سے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل / ڈینٹل کورسز کے لیے آل انڈیا کوٹہ اسکیم میں او بی سی کے لیے 27 فیصد اور معاشی طور پر کمزور طبقے کے لیے 10 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کے حکومت کے تاریخی فیصلے کی تعریف کی ہے۔
سلسلے وار ٹوئیٹس میں، وزیر اعظم نے کہا؛
” ہماری حکومت نے موجودہ تعلیمی سال سے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل / ڈینٹل کورسز کے لیے آل انڈیا کوٹہ اسکیم میں او بی سی کے لیے 27 فیصد اور معاشی طور پر کمزور طبقے کے لیے 10 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کا ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔
اس سے ہر سال ہمارے ہزاروں نوجوانوں کو بہتر مواقع حاصل کرنے اور ہمارے ملک میں معاشرتی انصاف کی ایک نئی مثال قائم کرنے میں بے حد مدد ملے گی۔“
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
U: 7204
(Release ID: 1740406)
Visitor Counter : 211
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam